20 سالہ اداکارہ تونیشا کی ٹی وی شو کے سیٹ پر موت، ساتھی اداکار پر خودکشی کے لیے اکسانے کا مقدمہ

تونیشا

،تصویر کا ذریعہani

ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما کی موت کے معاملے میں ان کے ساتھی اداکار شیزان خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اداکارہ تونیشا شرما سنیچر کو ایک شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ہی مردہ پائی گئی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق ان کی لاش واش روم میں لٹکی ہوئی ملی تھی۔

پولیس نے ساتھی اداکار شیزان خان پر خودکشی کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ شیزان پر تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 306 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انھیں سوموار کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ممبئی پولیس کے اے سی پی چندرکانت جادھو نے ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما کی موت کے معاملے میں کہا ہے کہ ان کے شیزان خان کے ساتھ تعلقات تھے اور ’ان کا 15 روز قبل بریک اپ ہوا تھا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ 'تونیشا نے اپنی والدہ کو یہ بھی بتایا تھا کہ ان کا بریک اپ ہو گیا ہے، لڑکا ان سے بات نہیں کرتا تھا اور نہ ہی ان کے ساتھ مزید رشتہ رکھنا چاہتا تھا‘

اسسٹنٹ پولیس کمشنر چندرکانت نے بتایا کہ تونیشا کی والدہ نے شکایت درج کرائی ہے اور پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

اے سی پی چندرکانت جادھو کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ اداکارہ کی موت گلے میں پھندے اور لٹکنے سے ہوئی ہے۔

تا ہم پولیس اس کیس کی خودکشی اور قتل، دونوں زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔ چندرکانت جادھو نے بتایا کہ کیس کی تفتیش جاری ہے اور شیزان خان کو چار دن کے ریمانڈ پر لیا گیا ہے

شیزان خان ٹی وی شو ’علی بابا داستانِ کابل‘ میں تونیشا شرما کے مدمقابل اداکاری کر رہے تھے۔ تونیشا اس میں شہزادی مریم کا کردار ادا کر رہی تھیں۔

مقامی پولیس کے مطابق شوٹنگ کے دوران جب وقفہ ہوا تو تونیشا شرما اپنے میک اپ روم میں گئیں تاہم وہ بریک کے بعد وقت پر شوٹنگ کے لیے واپس نہیں آئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے بعد جب کچھ لوگ انھیں دیکھنے گئے تو آواز دینے اور پکارے جانے کے بعد بھی انھوں نے واش روم کا دروازہ نہیں کھولا۔ جب دروازہ توڑ کر دیکھا گیا تو وہ مردہ پائی گئیں۔

تونیشا اور شیزان

،تصویر کا ذریعہInstagram/Tunisha Sharma

،تصویر کا کیپشنتونیشا نے مبینہ خودکشی سے قبل اپنی اور شیزان کی یہ تصویر انسٹا گرام پر پوسٹ کی تھی

جب سے اداکارہ کی مبینہ خودکشی کی خبرعام ہوئی ہے سوشل میڈیا پر طرح طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں جبکہ بہت سے لوگوں نے اسے 'لو جہاد' سے بھی جوڑنا شروع کر دیا ہے۔ تاہم پولیس نے کسی قسم کی بلیک میلنگ یا ’لو جہاد‘ جیسی وجوہات کو رد کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر تونیشا شرما کے ساتھ شیزان خان بھی ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

دیباکر دتتہ نامی ایک صحافی نے لکھا کہ 'خودکشی کے لیے اکسانے کی بات کو عدالت میں ثابت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ہم نے سشانت سنگھ راجپوت کے معاملے، سونندا پشکر کے معاملے اور جیا خان کے معاملے میں پہلے ہی دیکھ لیا ہے۔ مجھے تونیشا کے معاملے میں بھی کسی دوسرے نتیجے کی امید نہیں ہے۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 1

اس کے ساتھ انھوں نے تونیشا کی دو تصاویر شیئر کی ہیں ایک میں تنہا ہیں جبکہ دوسری میں وہ بظاہر شیزان کے ساتھ ہیں۔

فلمساز اور اداکار کمال آر خان نے لکھا: ’مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ کوئی اتنے چھوٹے باتھ روم میں کس طرح پھانسی لگا سکتا ہے؟ مناسب تفتیش ہونی چاہیے۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 2

مواد پر جائیں
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر

بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں

سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں

مواد پر جائیں

کمال خان نے اس کے علاوہ بھی اس سے متعلق کئی ٹویٹس کی ہیں اور تونیشا کی جانب سے انسٹاگرام پر حال ہی میں شیئر کی جانے والی تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ وہ شیزان کے ساتھ شاید بہت زیادہ محبت کرتی تھیں۔

ان کے علاوہ بھی کئی دوسرے صارفین نے تونیشا کو مبینہ طور پر قتل کیے جانے کی جانب اشارہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ کسی سوسائڈ نوٹ کی بھی بات کی جا رہی ہے لیکن ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کسی بھی سوسائڈ نوٹ کے ملنے سے انکار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق نیگاؤں کے جے جے ہسپتال میں ان کی لاش اتوار کی رات تقریباً ڈیڑھ بجے لائی گئی اور صبح ساڑھے چار بجے تک کئی پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں ان کا پوسٹ مارٹم ہوتا رہا۔

بہر حال پولیس خودکشی اور قتل دونوں زاویوں سے اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ وہاں موجود تمام لوگوں سے پوچھ گچھ کریں گے۔ اس معاملے میں اے این آئی کے مطابق ان کے ساتھی اداکار پارتھ زتشی سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

بہت سے لوگوں نے تونیشا کی میک اپ کرتی ہوئی وہ ویڈیو شیئر کی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ اسی دن کی ہے جس دن ان کی موت ہوئی۔

ایک صارف نے لکھا کہ کون وینٹی وین میں جان لیتا ہے، ایک اور سشانت سنگھ جیسا معاملہ۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 3

اس کے ساتھ اس قسم کے ٹویٹس میں یہ باور کرانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مسلم لڑکے محبت کے لیے نہیں بلکہ 'لوجہاد' کے لیے ہیں۔ انڈیا میں ایک حلقے سے یہ آواز کئی برسوں سے اٹھ رہی ہے کہ مسلم لڑکے ہندو لڑکیوں کی دام الفت میں جہاد کی نیت سے گرفتار کرتے ہیں اور ان کے ساتھ بعد میں بدسلوکی کرتے ہیں لیکن دوسری طرح ہندو حلقے سے ہی اس کی پرزور مذمت بھی کی جاتی ہے۔

انڈین فلم انڈسٹری میں مبینہ خودکشی کے واقعات رائے عامہ کو منقسم کرتے ہیں۔ اس سے قبل سشانت سنگھ راجپوت کی موت کو قتل قرار دیے جانے کا مطالبہ ہوتا رہا جو اب بھی گاہے بگاہے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگتا ہے۔

تونیشا اپنا مکالمہ یاد کرتے ہوئے

،تصویر کا ذریعہANI

،تصویر کا کیپشنتونیشا بظاہر اپنا مکالمہ یاد کرتے ہوئے

تونیشا شرما کون تھیں؟

تونیشا نے اپنے کرئیر کا آغاز سنہ 2015 میں ٹی وی سیریل 'بھارت کا ویر پُتر - مہارانا پرتاپ' سے کیا۔

اس کے بعد انھوں نے سیریل 'چکرورتی اشوک سمراٹ' میں بھی کام کیا۔ انھوں نے 'عشق سبحان اللہ'، 'انٹرنیٹ والا محبت' جیسے سیریلز میں بھی کام کیا۔

2016 میں انھوں نے اپنے بالی وڈ کرئیر کا آغاز فلم 'فتور' سے کیا۔ اس میں انھوں نے اداکارہ کترینہ کیف کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔

انھیں شوبز کی ابھرتی ہوئی اداکارہ میں شمار کیا جانے لگا تھا۔ ان کی عمر 20 یا 21 سال بتائی جاتی ہے۔