60 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کا حج خطرے میں کیوں؟

،ویڈیو کیپشن60 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کا حج خطرے میں کیوں؟
60 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کا حج خطرے میں کیوں؟

پاکستان میں اس سال حج کا مجموعی کوٹہ تقریباً ایک لاکھ اسی ہزار افراد تھا جس میں نصف کو سرکاری حج سکیم اور نصف کو پرائیوٹ حج آرگنائزر نے اس مذہبی فریضے کی ادائیگی کروانا تھی۔

لیکن وزارت مذہبی امور کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس برس پرائیوٹ حج کے تحت صرف 23 ہزار 620 افراد ہی سعودی عرب جا پائیں گے جبکہ باقی تقریباً 67 ہزار افراد نہیں جا سکیں گے۔ تاہم اتنی بڑی تعداد کے نہ جانے کی وجوہات کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

جب بی بی سی نے اس حوالے سے وزرات مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ سے رابطہ قائم کیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے منتظر ہیں۔