بی بی سی واٹس ایپ چینلز اور کمیونٹیز پرائیویسی نوٹس

آپ کا اعتماد ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ بی بی سی آپ کے ذاتی ڈیٹا کی رازداری اور حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ یہ ضروری ہے کہ آپ اس نوٹس کو پڑھیں تاکہ آپ کو معلوم ہو کہ ہم اس طرح کا ذاتی ڈیٹا کیسے اور کیوں استعمال کر رہے ہیں۔ رازداری کا یہ نوٹس اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ ڈیٹا کے تحفظ کے قانون کے مطابق ہم آپ سے تعلق کے دوران اور اس کے بعد آپ کے بارے میں ذاتی ڈیٹا کیسے جمع اور استعمال کرتے ہیں۔

بی بی سی کیسی ذاتی معلومات جمع کرتا ہے اور انھیں کیسے استعمال کرتا ہے

بی بی سی ان ذاتی معلومات کو جمع اور استعمال کرے گا جسے آپ نے ہمارے چینلز اور کمیونٹیز میں شامل ہونے اور ان کی پیروی کرنے کے لیے فراہم کرنے کے لیے منتخب کیا ہے۔ اس معلومات میں ذیل میں درج ذیل میں سے کچھ یا تمام ڈیٹا شامل ہو سکتا ہے۔

ذاتی ڈیٹا

ذاتی ڈیٹا جو جمع کیا جا سکتا ہے وہ ہو گا:

  • آپ کے واٹس ایپ پروفائل کا ہینڈل/ دکھایا گیا نام
  • آپ کا رابطہ نمبر، جیسا کہ موبائل نمبر
  • آپ کی تصویر/ ڈسپلے پکچر

آپ کی تصویر (ڈسپلے پکچر) کی نوعیت اور آپ کی پرائیویسی سیٹنگز کی بنیاد پر ممکن ہے کہ بی بی سی ایسی حساس معلومات بھی جمع کرے اور انھیں استعمال کرے، جنھیں خاص زمرے کا وہ ڈیٹا بھی کہا جاتا ہے جسے آپ ظاہر کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔

اس میں مثال کے طور پر شامل ہوسکتا ہے:

  • آپ کی نسل
  • آپ کی صحت کی معلومات
  • آپ کے مذہبی یا فلسفیانہ عقائد
  • آپ کا جنسی رجحان
  • سیاسی رائے

اپنی واٹس ایپ ڈسپلے تصویر کی سیٹنگز کو پرائیویٹ پر سیٹ کرنا

براہ کرم نوٹ کریں کہ اگر آپ ہر کسی کو اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ میں اپنی ڈسپلے تصویر دیکھنے کی اجازت دیتے ہیں تو بی بی سی بھی یہ معلومات دیکھ سکتا ہے۔ ترجیحاً آپ کو اپنی پرائیویسی سیٹنگز کو 'صرف رابطوں تک محدود' رکھنا چاہیے تاکہ ہمارے ساتھ واٹس ایپ کے ذریعے شیئر کی گئی آپ کی ذاتی معلومات کم سے کم ہوں۔

ڈیٹا کنٹرولر کون ہے؟

بی بی سی آپ کی طرف سے ہمیں فراہم کردہ کسی بھی قسم کی ایسی ذاتی معلومات کا ایک آزاد ڈیٹا کنٹرولر ہے جو بی بی سی کے آلات اور سسٹمز پر محفوظ ہوں۔

واٹس ایپ کسی بھی ایسے ڈیٹا کا ایک آزاد ’ڈیٹا کنٹرولر‘ ہے جسے آپ ایپ کے ذریعے بھیجتے ہیں۔ براہ کرم آگاہ رہیں کہ آپ واٹس ایپ کی رازداری کی پالیسی اور سروس کی شرائط کے تابع بھی ہیں۔ واٹس ایپ آپ کا ڈیٹا میٹا کمپنیوں میں شیئر کر سکتا ہے۔

ہر کنٹرولر اس بات کا فیصلہ کرتا ہے کہ وہ آپ کی ذاتی معلومات کتنی، کیسے اور کس مقصد کے لیے استعمال کرتا ہے۔

کسی بھی مغالطے یا شک سے بچنے کے لیے، بی بی سی آپ کی ذاتی معلومات کو صرف اور صرف اس پرائیویسی نوٹس میں بیان کردہ مقاصد کے لیے جمع کرے گا، جو کہ بی بی سی کے واٹس ایپ چینل کا حصہ بننا اور اسے فالو کرنا ہیں۔ ہر کنٹرولر کی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈیٹا پروٹیکشن قانون کی تعمیل کرے۔

آپ کا ذاتی ڈیٹا کس بنیاد پر استعمال کیا جاتا ہے؟

ہم آپ کے بارے میں ذاتی ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے آپ کی رضامندی پر انحصار کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ نے فعال طور پر ہمارے واٹس ایپ چینلز کی نشریات میں آپٹ ان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر آپ ان نشریات کا حصول روکنا چاہتے ہیں تو آپ کسی بھی وقت خود کو چینل سے ہٹا کر اپنی رضامندی واپس لے سکتے ہیں۔

کیا آپ کی ذاتی معلومات شیئر کی جائیں گی؟

بی بی سی آپ کی ذاتی معلومات آپ کی اجازت کے بغیر شیئر نہیں کرے گا۔

ذاتی ڈیٹا کب تک رکھا جا سکتا ہے

بی بی سی آپ کے ذاتی ڈیٹا کو اس وقت تک استعمال کرے گا جس دوران اس پرائیویسی نوٹس میں بیان کردہ مقاصد کو پورا کرنا ضروری ہو۔

آپ کے حقوق اور مزید معلومات

آپ کو یو کے ڈیٹا پروٹیکشن قانون کے تحت حقوق حاصل ہیں۔ آپ بی بی سی آپ کے بارے میں ذخیرہ کردہ ڈیٹا کی ایک کاپی کی درخواست کر سکتے ہیں، جس میں آپ کے بی بی سی اکاؤنٹ کا ڈیٹا اور اوپر بیان کردہ ڈیٹا شامل ہے بشرطیکہ ہمارے پاس یہ ڈیٹا موجود ہے۔

آپ ہم سے اس ای میل [email protected] پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے حقوق کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو http://www.bbc.co.uk/privacy پر بی بی سی پرائیوسی اور ککیز پالیسی دیکھ سکتے ہیں۔

اگر آپ کو بی بی سی نے آپ کی ذاتی معلومات کو استعمال کرنے کے طریقے کے بارے میں تشویش ہے تو، آپ برطانیہ میں نگران اتھارٹی، انفارمیشن کمشنر آفس https://ico.org.uk سے اپنی تشویش کا اظہار کر سکتے ہیں۔

پرائیویسی نوٹس پر نظرِثانی

اگر ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو استعمال کرنے کے طریقے میں اہم تبدیلیاں کرتے ہیں تو ہم رازداری کے نوٹس پر نظر ثانی کریں گے۔