’پٹھان‘ کی کمائی 1000 کروڑ سے زیادہ: ’کِنگ شاہ رخ نے آ کر اپنا تخت سنبھال لیا‘

پٹھان

،تصویر کا ذریعہSRK/ twitter

    • مصنف, مرزا اے بی بیگ
    • عہدہ, بی بی سی اُردو ڈاٹ کام، دلی

بالی وڈ کے 'بادشاہ' کہلائے جانے والے اداکار شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان نے چند گھنٹے قبل ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں فلم ’پٹھان‘ کے لیڈ فنکاروں کی تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ یہ سنیما کی تاریخ میں آج تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم ہے۔

واضح رہے کہ یہ فلم بعض ہندو تنظیموں کی جانب سے بائیکاٹ کی کال اور پرومو گیت ’بے شرم رنگ‘ پر اٹھنے والے تنازعات کے درمیان 25 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی اور اس نے پہلے دن سے ہی کمائی کا نیا ریکارڈ قائم کرنا شروع کر دیا تھا۔

آج تقریبا پانچ ہفتے بعد یہ ہندی سنیما کی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے مطابق ’پٹھان‘ اب تک دنیا بھر میں 1026 کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 1

یش راج فلمز کے مطابق انڈیا میں ’پٹھان‘ کا بزنس 640 کروڑ روپے رہا ہے جبکہ انڈیا سے باہر بیرون ملک میں اس نے 386 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے اور کمائی کا یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

اس کے ساتھ ہی یش راج فلمز نے ’پٹھان‘ کے ٹکٹ کے نرخ میں کٹوتی کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اسے سنیما ہالز میں دیکھنے کے لیے پہنچیں۔

معروف فلم نقاد ترن آدرش نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہندی کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی چار فلمیں اس طرح ہیں۔ پہلے نمبر پر ’پٹھان‘، دوسرے نمبر پر ’باہو بلی 2‘، تیسرے نمبر پر ’کے ایف جی 2‘، اور چوتھے نمبر پر عامر خان کی فلم ’دنگل‘ ہے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 2

جہاں تک دنگل کا سوال ہے تو یہ اب تک انڈیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے لیکن ایک ہی زبان میں نہیں ہے بلکہ اس کی کئی زبانوں میں ڈبنگ ہوئی ہے اور اس نے مجموعی طور پر دو ہزار کروڑ کا ہندسہ عبور کر رکھا ہے جبکہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے ابھی ایک ہزار کروڑ روپے کا ہی ہندسہ عبور کیا ہے۔ لیکن یہ فلم ابھی بھی اچھا بزنس کر رہی ہے۔

ترن آدرش نے جب فلم ریلیز ہوئی تھی تو اس کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے جو کچھ لکھا تھا وہ ایک کامیاب پیش گوئی کہی جا سکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

انھوں نے لکھا تھا کہ 'فلم پٹھان کا ایک لفظ میں تجزیہ کیا جائے تو وہ بلاک بسٹر ہے۔ ریٹنگ کی بات کہی جائے تو اسے پانچ میں سے ساڑھے چار پوائنٹس ملتے ہیں۔‘

انھوں نے مزید لکھا کہ پٹھان میں سٹار پاور، سٹائل، سکیل (سطح)، گیت، سبسٹینس اور سرپرائز سب ہیں۔ اور ان سب سے بڑھ کر شاہ رخ خان ہیں جو کہ انتقام کے لیے واپس آئے ہیں۔ یہ فلم 2023 کی پہلی بلاک بسٹر ہو گی۔‘

اس فلم کی کارکردگی دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ ترن آدرش نے ذرا انکساری سے کام لیا تھا۔

پٹھان

،تصویر کا ذریعہSRK/ Twitter

سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ

بہرحال شاہ رخ خان کے فینز اس کامیابی پر پھولے نہیں سما رہے ہیں اور ان کی واپسی پر یہ کہہ رہے ہیں کہ 'بادشاہ نے آ کر اپنا تخت سنبھال لیا ہے۔'

بہت سے صارفین لکھ رہے ہیں کہ وہ ’دل والے دلہنیا لے جائيں گے‘ سے لے کر ’پٹھان‘ تک کے دور کے لوگ ہیں اور شاہ رخ خان کی اس دوران انڈین فلم انڈسٹری پر حکومت رہی ہے۔

ٹریڈ تجزیہ کار نتن شاہ نے پٹھان کے بارے میں لکھا: ’پٹھان نے ناممکن کو ممکن بنا دیا۔۔۔ ایک بار پھر۔۔۔ چھ سال بعد ایک ہندی فلم نے پورے ملک میں سب سے زیادہ کمائی کی ہے۔ شاہ رخ خان، سدھارتھ آنند، جان ابراہم، دیپکا پاڈوکون اور تمام مداح و ٹیم کے ساتھ اس فلم کے بنانے والے وائی آر ایف کو مبارکباد۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 3

سینے ہب نامی فلم نقاد نے لکھا کہ 'پٹھان نے یہ بتا دیا ہے کہ آنے والے دو برسوں میں ہندی سنیما میں 600-700 کروڑ روپے کمانا قابل حصول ہے۔ سچی بات تو یہ ہے کہ اس فلم نے ہندی سنیما میں بزنس کے طریقے کو بدل دیا ہے۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 4
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 4

کنکٹ کینینڈا کے ہوسٹ فریدوں شہریار نے لکھا کہ ’باہو بلی 2 کو پیچھے چھوڑ کر پٹھان آج تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔ پوری ٹیم کو مبارکباد۔ یہ ایک فلم نہیں ہے، یہ محبت اور انٹرٹینمنٹ کا اعلان ہے۔ واہ۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 5
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 5

پونے کے شاہ رخ خان فین کلب نے شاہ رخ خان کی دو فلموں کی تصویر لگائی ہے جس پر لکھا ہے کہ کس طرح ابتدا ہوئی اور کس طرح یہ جاری ہے۔ اس کے ساتھ انھوں نے لکھا کہ ’بائیکاٹ اور نفرت کے زمانے میں مثبت شخص شاہ رخ خان نے فتح حاصل کی ہے۔‘

ہنٹر سنگھ نامی ایک صارف نے ایک ویڈیو پوسٹ کر کے لکھا ہے ’صرف ایک ہی چنگیز خان ہے اور اس کے بعد پھر شاہ رخ خان ہے۔‘

خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے پہلے ہی پانچ دنوں میں پانچ سو کروڑ روپے کا بزنس کر لیا تھا۔ اس معاملے میں بھی یہ کسی بھی فلم سے آگے رہی تھی۔

فلم مغل اعظم کا ایک لازوال منظر

،تصویر کا ذریعہMUGHAL-E-AZAM POSTER

،تصویر کا کیپشنفلم مغل اعظم کا ایک لازوال منظر

آج تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم

مواد پر جائیں
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر

بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں

سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں

مواد پر جائیں

دنیا بھر میں کمائی کے معاملے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم 'اوتار‘ بتائی جاتی ہے جس نے تقریبا سوا دو ارب ڈالر کی کمائی کی ہے اور یہ فلم سنہ 2009 میں ریلیز ہوئی تھی۔ لیکن بہت سے ناقدین کا کہنا ہے کہ اگر مہنگائی اور کرنسی کی قیمت میں گراوٹ اور اضافے کو پیش نظر رکھا جائے تو آج تک کی سب سے زیاد کمائی کرنے والی فلم ’گون ود دا ونڈ‘ ہے جو مسلسل 25 سال تک سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم رہی ہے۔

اسی طرح اگر انڈیا کے تناظر میں دیکھا جائے تو کئی فلمیں ایسی ہیں جو اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک خاطر خواہ بزنس کر رہی ہیں۔ ان فلموں میں شاہ رخ خان کی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ بھی ہے اور امیتابھ بچن اور دھرمیندر کے زمانے کی بلاک بسٹر فلم ’شعلے‘ بھی ہے۔

لیکن دی ہندو اخبار میں ایسوسی ایٹ ایڈیٹر اور فلم نقاد ضیا السلام نے سنہ 2009 میں لکھا تھا کہ 'اگر مہنگائی کو ایڈجسٹ کیا جائے تو مغل اعظم اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی وڈ فلم رہی ہے۔'

باکس آفس انڈیا کے جون 2017 کے ایک تخمینے کے مطابق مغل اعظم کے لیے سنیما ہال میں فٹ فال 100 ملین سے زیادہ رہا جو کہ ’ہم آپ کے ہیں کون‘ یا ’باہو بلی 2‘ سے بھی زیادہ ہے۔ انڈیا کے مالی اخبار ’منٹ‘ کے مطابق مغل اعظم نے سنہ 2017 تک 13 ارب روپے سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔

بہر حال پٹھان نئی تاریخ رقم کر رہی اور اس کو دیکھنے والے ابھی لاکھوں شائقین موجود ہیں۔