پاکستان میں 2022 کے سیلاب کا ذمہ دار کون: گلیشیئرز کے پگھلاؤ کا کیا کردار ہے؟

سیلاب نے پاکستان میں سنہ 2022 میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی اور حکام اس کا الزام زیادہ تر موسمیاتی تبدیلی کو دے رہے ہیں لیکن کیا حکومت خود بھی اس کی ذمہ دار ہے، اور کتنی؟ اس سوال کا جواب ہم نے سیلاب کے ختم ہونے کے ساتھ ہی تلاش کرنا شروع کیا۔
اس کے لیے ہم نے پاکستان کے شمالی علاقوں میں تیزی سے پگھلتے ہوئے گلیشیئرز سے لے کر دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ چلتے خیبرپختونخوا اور پنجاب سے ہوتے ہوئے دریائے سندھ کے ڈیلتا تک کا سفر کیا ہے۔
چار قسطوں کی سیریز کی اس پہلی کہانی میں ہم آپ کو پاکستان کے شمالی علاقوں میں گلیشیئرز پر لے کر جا رہے ہیں جہاں ہم نے جاننے کی کوشش کی کہ گلیشیئرز کے سیلاب زیادہ کیوں آ رہے ہیں۔ اس میں گلوبل وارمنگ کا کتنا ہاتھ ہے اور پاکستان نے گزشتہ برسوں کے تجربات سے کتنا سبق سیکھا ہے، اس نے آفات سے بچنے کے لیے کتنی تیار کی ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
YouTube پوسٹ کا اختتام



