منبج کی دولتِ اسلامیہ سے آزادی پر جشن

منجب میں سگریٹ پینے کے جرم میں لوگوں کی انگلیاں کاٹ دی جاتی تھیں

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنمنجب میں سگریٹ پینے کے جرم میں لوگوں کی انگلیاں کاٹ دی جاتی تھیں

شمالی شام کے شہر منبج کے مکین علاقے سے شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کا قبضہ ختم ہونے کے بعد ایک بار پھر اپنی آزادی کا جشن منا رہے ہیں۔

شہر کی گلیاں مقامی افراد سے بھری ہوئی دکھائی دے رہی ہیں یہاں کے مکین دو سال تک اپنے بنیادی حقوق سے محروم رہے حتیٰ کہ انھیں سگریٹ پینے اور شیو کرنے کی اجازت بھی نہیں تھی۔

امریکہ کی حمایت یافتہ کرد اور عرب جنگجوؤں نے 73 دن تک ترکی کی سرحد سے متصل اس علاقے سے دولتِ اسلامیہ کا قبضہ چھڑوانے کے لیے جنگ لڑی۔

2000 افراد جنھیں انسانی ڈھال بنایا گیا تھا وہ بھی اب آزاد ہو چکے ہیں۔

امریکہ کی حمایت یافتہ کرد اور عرب جنجوؤں نے 73 دن تک ترکی کی سرحد سے متصل اس علاقے سے دولتِ اسلامیہ کا قبضہ چھڑوانے کے لیے جنگ لڑی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنامریکہ کی حمایت یافتہ کرد اور عرب جنجوؤں نے 73 دن تک ترکی کی سرحد سے متصل اس علاقے سے دولتِ اسلامیہ کا قبضہ چھڑوانے کے لیے جنگ لڑی

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق منبج کے مکینوں نے اپنی گفتگو اس مقام کی نشاندہی بھی کی جہاں دولتِ اسلامیہ لوگوں کے سر تن سے جدا کرتی تھی۔

ایک مکین نے بتایا کہ یہ سب ناانصافی تھی اور وہ ’کسی بھی چیز کے لیے یا پھر اس غلطی کے لیے کہ وہ خدا کو نہیں مانتے وہ ان کا سر کاٹ دیتے تھے۔‘

ایک خاتون جو کہ چیخ رہی تھی اور کمزوری سے گر رہی تھیں نے روئٹز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں خوشی محسوس کر رہی ہیں یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے میں خواب دیکھ رہی ہوں،مجھے یقین نہیں آ رہا، مجھے یقین نہیں آ رہا،جو کچھ میں نے دیکھا ہے وہ کسی نے نہیں دیکھا۔‘

ایک اور خاتون نے جنگ لڑنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا ’تم ہمارے بچے ہو، تم ہمارے ہیرو ہو، تم ہمارے دل کا خون ہو، تم ہماری آنکھیں ہوت نکل جاؤ داعش۔‘

دولتِ اسلامیہ کے زیر اثر زندگی

دولتِ اسلامیہ کے حلاف لڑنے والے جنگجواب رقہ کی جانب پیش قدمی کا اراد رکھتے ہیں

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشندولتِ اسلامیہ کے حلاف لڑنے والے جنگجواب رقہ کی جانب پیش قدمی کا اراد رکھتے ہیں

سنہ 2014 میں اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ عراق کے شہر موصل میں خواتین کو پردہ کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا اور جو عورت اپنے ہاتھ بھی ڈھانپنے سے انکار کرتی تھی اس کے لیے کم ازکم سزا کوڑے تھی۔

اسی طرح سگریٹ پینے والے کی انگلیاں کاٹ دی جاتی تھیں۔ ایک مرد کا علاج کرنے کے جرم میں ایک خاتون ڈینٹیسٹ کو قتل کر دیا گیا تھا۔اس کے علاوہ نماز کی پابندی کے لیے نگرانی بھی کی جاتی تھی۔

شامی ڈیموکریٹک فورسز کے اتحاد میں طاقتور کرد ملیشیا بھی شامل ہے۔ ان کی مدد دولتِ اسلامیہ کے خلاف فضائی حملوں کے ذریعے امریکی اتحاد کر رہا ہے۔

حلب اور رقہ جانے والے راستےمنبج سے ہی گزرتے ہیں۔

ملیشیا کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی سے دعولتِ اسلامیہ اب یورپ کی جانب نہیں بڑھ سکتی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنملیشیا کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی سے دعولتِ اسلامیہ اب یورپ کی جانب نہیں بڑھ سکتی

برطانیہ سے شام کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ایک گروپ (سریئن آبزرویٹری گروپ) کے مطابق لگ بھگ 50 کاریں شہر سے نکلیں جن میں دولتِ اسلامیہ کے ممبران اور شہری شامل تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ شمال مشرق کی جانب جرابلس نامی دیہات کی جانب بڑھ رہے تھے جو کہ ترکی کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

ملیشیا کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی سے دعولتِ اسلامیہ اب یورپ کی جانب نہیں بڑھ سکتی۔

ایک کرد رہنما صالح مسلم نے کہا کہ ’منبج کا قبضہ ختم ہونے کے بعد دولتِ اسلامیہ کے اراکین آزادی سے یورپ کا سفر نہیں کر سکیں گے۔‘

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اب منبج کے بعد اتحادی افواج کا ارادہ رقہ کی جانب بڑھنے کا ہے۔

رقہ شہر کی آبادی ڈھائی سے پانچ لاکھ کے درمیان ہے۔

دوبرس قبل جب دولتِ اسلامیہ نے شام اور عراق کے متعدد علاقوں کا کنٹرول حاصل کیا تھا تب سے یہ شہر ایک طرح سے دولتِ اسلامیہ کی ’حلافت‘ کا ڈی فیکٹو دارالحکومت کہلاتا ہے۔

امریکی حمایت یافتہ کرد اور عرب جنگجوؤں کے علاوہ دولتِ اسلامیہ پر روس کی مدد سے لڑنے والی شامی حکومت کی فوج کے دباؤ کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

دو روز قبل روسی بمباری کے نتیجے میں شہر میں پانی کی سپلائی بند ہوگئی تھی۔