’عدنان سید کے مقدمے کی ازسرِ نو سماعت کی جائے‘

،تصویر کا ذریعہAP
پاکستانی نژاد امریکی شہری عدنان سید کو اپنی گرل فرینڈ ہائی من لی کو قتل کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ عدنان سید پر سنہ 2000 میں بالٹی مور میں اپنی گرل فرینڈ ہائی من لی کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
اس کیس کو مشہور پوڈکاسٹ سیریل میں شامل کیا گیا ہے۔
جمعرات کو جج نے کیس کی ازسرنو سماعت کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدنان کے سابق وکیل کیس کے اہم گواہ پر جرح کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
لاکھوں لوگوں نے عدنان کے کیس کی سماعت کو پوڈ کاسٹ، آن لائن براڈکاسٹ اور پبلک ریڈیو کے ذریعے سنا۔
بالٹی مور سرکٹ جج مارٹن ویلچ کا کہنا تھا کہ عدنان کے سابق وکیل کو موبائل ٹاور ایکسپرٹ سے سوال کرنا چاہیے تھا کہ عدنان کے موبائل کو اس کی گرل فرینڈ کی قبر کے قریب دکھانے والا ڈیٹا کتنا قابل اعتبار ہے۔
عدنان کے وکلا کا مؤقف تھا کہ ان کے موکل کے سابق وکلا نے اس اہم گواہ سے رابطہ ہی نہیں کیا جنھوں نے قتل کے وقت عدنان کو کسی اور جگہ دیکھا تھا۔ اس اہم گواہ مس چیپمین کا کہنا ہے کہ انھوں نے عدنان کو قتل کے وقت لائبریری میں دیکھا تھا۔

،تصویر کا ذریعہReuters
عدنان کے مقدمے کی ازسرنو سماعت کے فیصلے کے بعد ان کے وکیل جسٹن براؤن کا کہنا تھا کہ فیصلہ ان کی جیت ہے اور وہ اب دوبارہ سماعت کے دوران عدنان کی ضمانت پر رہائی کے لیے درخواست دیں گے۔
مس چیپمین نے فروری میں اپنا مؤقف ظاہر کیا تھا جس کے مطابق عدنان سے انھوں نے قتل والے دن لائبریری میں پندرہ منٹ بات چیت کی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ان کا کہنا تھا کہ کیس کی سماعت کے دوران انھوں نے گواہی دینے کے لیے عدنان کے سابق وکیل سے کئی بار رابطے کی ناکام کوشش کی تھی۔







