ٹرمپ کو ووٹ دیا تو امریکہ پاتال میں گر جائے گا: ٹیڈ کروز

،تصویر کا ذریعہ
امریکہ کی رپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حریف ٹیڈ کروز کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ ,یڈ کروز کے والد کا تعلق سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قاتل سے تھا۔ جبکہ ٹیڈ کروز نے خبردار کیا ہے کہ ’اگر لوگوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دے دیا تو امریکہ پاتال میں گر جائے گا۔‘
* <link type="page"><caption> چین امریکہ کو ریپ کر رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2016/05/160502_trump_accuses_china_zis" platform="highweb"/></link>
انڈیانا میں ووٹنگ سے قبل فریقین نے ایک دوسرے پر تلخ جملوں کے وار کیے۔
کروز کے مشیروں نے ٹرمپ کو نامزدگی کی دوڑ میں ہرانے کے لیے انڈیانا کی ریاست کو ہدف بنایا ہے۔ تاہم اندازوں کے مطابق ٹرمپ کو یہاں اکثریت حاصل ہے۔
منگل کو کروز نے ٹرمپ کو ’مکمل طور پر بداخلاق ، جھوٹ بولنے کے مرض میں مبتلا، اور ایک دل پھینک‘ قرار دیا۔
اس کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ ’کروز ایک بےچین امیدوار ہیں جو اپنی ناکام ہوتی مہم کو بچانا چاہتے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا ’یہ حیران کن نہیں کہ انھوں نے اپنی وہی بیان بازی شروع کر دی ہے جس پر کوئی یقین نہیں کرتا۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
نیویارک کے بزنس مین ٹرمپ اگر ریاست انڈیانا میں جیت جارتے ہیں تو وہ نامزدگی جیتنے کے لیے درکار 1237 مندوبین کی حمایت حاصل کر لیں گے۔
دوسری جانب انڈیانا میں ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن اور برنی سینڈرز کے درمیان مقابلہ سخت ہے۔ تاہم اگر یہاں سینڈرز جیت بھی جاتے ہیں تو وہ ہلیری کی سبقت کو بہت معمولی کم کر پائیں گے۔
کلنٹن کی مہم کی توجہ دوسری ریاستوں کی طرف ہے اور وہ انڈیانا میں رقم خرچ نہیں کر رہیں۔
ٹرمپ نے بھی پیر کو اپنے حامیوں سے کہا تھا کہ وہ اپنی توجہ عام انتخابات پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ’اگر ہم جیت جاتے ہیں تو میں آگے کے لیے دھیان لگا سکوں گا۔‘
امکان ہے کہ ٹیڈ کروز نامزدگی جیتنے کے لیے مطلوبہ حمایت حاصل نہیں کرپائیں گے لیکن انھیں امید ہے کہ وہ ٹرمپ کی اکثریتی حمایت کم کر دیں گے۔
حالیہ دنوں میں انھوں نے ریاست میں اچھی خاصے وسائل کا استعمال کیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAP







