موت کے منہ سے شادی کی پیشکش

،تصویر کا ذریعہBob Isenberg
ایک امریکی شخص نے بلند عزم کا اظہار کرتے ہوئے اپنی گرل فرینڈ کو ایک عمودی چٹان پر چڑھتے ہوئے اپنے فون پر ویڈیو اپیلی کیشن کے ذریعے شادی کی پیشکش کرنے کا فیصلہ کیا۔
تاہم ان کی یہ کوشش اس وقت خبروں کا مرکز بنی جب مائیکل بینکس چٹان میں پھنس گئے اور انھیں نیچے اتارنے کے لیے امدادی کارکنوں کی مدد لینا بڑی۔
یہ ڈرامائی واقعہ کیلی فورنیا کی 600 فٹ بلند مورو راک پر پیش آیا۔
اچھی خبر یہ ہے کہ ان کی گرل فرینڈ نے ہاں کر دی ہے جبکہ بری خبر یہ ہے کہ انھیں امدادی کارکنوں کی مدد لینے پر بھاری رقم ادا کرنا ہوگی۔
چٹان کی بلندی پر پھنسے 27 سالہ مائیکل بینکس کو زمین پر اتارنے کے لیے ہیلی کاپٹر کی مدد لینا پڑی تھی۔
مورو بے کے امدادی کارکن کیپٹن ٹوڈ گیلے نے بتایا کہ ’وہ کسی بھی سمت نہیں جاسکتے تھے، ان کے پاؤں 80 فٹ گہرائی کی جانب لٹکے ہوئے تھے۔‘
واضح رہے کہ مورو راک پر مہم جوئی پر پابندی عائد ہے تاہم کچھ لوگ ایسی تنبیہات کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔
گذشتہ برسوں میں یہاں پر گرنے سے کئی جان لیوا واقعات رونما ہوچکے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







