دولتِ اسلامیہ کے نائب سربراہ ’ ہلاک‘

،تصویر کا ذریعہna

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کی جانب سے شام میں کی جانے والی ایک کارروائی میں خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کے نائب سربراہ ہلاک ہو گئے ہیں۔

این بی سی نیوز سے گفتگو میں امریکہ کے محکمہ دفاع کے ایک افسر نے بتایا کہ دولتِ اسلامیہ کے نائب سربراہ کو رواں ماہ کی جانے والی ایک کارروائی میں ہلاک کیا گیا۔ ان کا نام عبدالرحمٰن مصطفٰی القدولی بتایا گیا جو حاجی امام کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

توقع کی جارہی ہے کہ گرینج کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر دو بجکر 30 منٹ پر امریکی سیکریٹری دفاع ایش کارٹر نے شدت پسند جہادی کمانڈر کی ہلاکت اور مارے گئے چھاپے کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

امریکی حکام نے القدولی کے سر کی قیمت 70 لاکھ ڈالر مقرر کر رکھی ہے۔