شمالی کوریا کا غباروں کے ذریعے پروپیگینڈا

ماضی میں بھی دونوں جانب سے غباروں کے ذریعے پروپیگینڈا سے بھرے کتابچے گرائے جاتے رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہBBC FUTURE

،تصویر کا کیپشنماضی میں بھی دونوں جانب سے غباروں کے ذریعے پروپیگینڈا سے بھرے کتابچے گرائے جاتے رہے ہیں

شمالی کوریا نے حالیہ دنوں میں غباروں کے ذریعے جنوبی کوریا میں تقریباً دس لاکھ پروپیگینڈا کتابچے پھینکے ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہیلیئم گیس سے بھرے غباروں کو سرحد کے قریب سے جنوبی کوریا کی فضا میں چھوڑا جاتا ہے۔

<link type="page"><caption> شمالی کوریا کا ہائیڈروجن بم بنانے کا دعویٰ</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/12/151210_north_korea_h_bumbs_sr" platform="highweb"/></link>

<link type="page"><caption> شمالی کوریا کے’ہائیڈروجن بم‘ کےتجربے پر شکوک و شبہات</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2016/01/160106_north_korea_hydrogen_bomb_zs" platform="highweb"/></link>

کتابچوں کے ساتھ ان غباروں میں ٹائمر نصب ہیں جن کے پھٹنے سے پروپیگینڈا والے کتابچے بڑے علاقے میں پھیل جاتے ہیں۔

شمالی کوریا کے حکام کی جانب سے بھیجے جانے والے ان کتابچوں میں جنوبی کوریا کی قیادت کے علاوہ امریکہ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں جنوبی کوریا کی انتظامیہ نے سرحدی علاقوں میں لاؤڈ سپیکر کے ذریعے پروپیگینڈا مواد دوبارہ نشر کرنا شروع کیا ہے جس کے ردِعمل کے طور پر شمالی کوریا غباروں کے ذریعے پروپیگینڈا والے کتابچے گرا رہا ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی کوریا نے حال ہی میں ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا ہے جس کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید تناؤ آیا ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈورجن بم کے تجربے کے بعد دنیا بھر سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور اس قدم کو عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہائے نے اس تجربے کو اشتعال دلانے والی سنگین حرکت اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔