زبدانی سے درجنوں شامی باغی جنگجوؤں کا انخلا

،تصویر کا ذریعہEPA
اقوامِ متحدہ کے ایک معاہدے کے تحت لبنان کی سرحد کے قریب واقع گاؤں زبدانی سے درجنوں شامی باغی جنگجو کو نکالا جار ہا ہے۔
بسوں اور ایمبولیسنوں کا ایک قافلہ ان جنگوؤں اور عام شہریوں کو لے کر بیروت جا رہا ہے۔
<link type="page"><caption> ہزاروں باغیوں کا دمشق چھوڑنے کا معاہدہ کھٹائی میں</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/12/151226_yarmouk_departure_delayed_ra.shtml" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> ’ایک تہائی شامی باغیوں اور دولتِ اسلامیہ کا نظریہ ایک‘</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/12/151220_syria_rebel_is_tk.shtml" platform="highweb"/></link>
یہ انخلا حکومتی فورسز کے ہاتھوں محصور زبدانی اور دو دیگر قصبوں کے بارے میں ستمبر میں طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت کیا جا رہا ہے۔
ان دیہات میں موجود 300 خاندانوں کو بھی محفوظ راستہ دیا گیا ہے۔
زبدانی حکومت کی حامی فورسز اور لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے محاصرے میں ہے۔ تاہم شمالی صوبے ادلب کے دو قصبے کفریا اور الفوعۃ سنی باغیوں کے قبضے میں ہیں۔
کفریا اور الفوعۃ سے خاندانوں کو ترکی لے جایا جائے گا جہاں سے وہ لبنان جائیں گے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
عالمی ادارے ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ لبنانی ریڈ کراس، سیریئن عرب ریڈ کریسنٹ اور اقوامِ متحدہ سمیت تمام ادارے اس کارروائی میں شامل ہیں۔
اس سے قبل فلسطینی مہاجرین کے کیمپ یرموک سے دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں سمیت باغیوں کے انخلا کا ایک منصوبہ سنیچر کو آغاز سے قبل ناکام ہو چکا ہے۔
زبدانی لبنان کی سرحد کے ساتھ باغیوں کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔







