بغیر ویزا امریکہ آنے والوں کی جانچ پڑتال میں سختی کا اعلان

،تصویر کا ذریعہAP
امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ پیرس میں حملوں کے بعد ان ممالک کے باشندوں کے امریکہ آنے کی شرائط سخت کی جا رہی ہیں جن کو ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
ایک اندازے کے مطابق ہر سال 38 ممالک کے دو کروڑ شہری بغیر ویزے کے امریکہ آتے ہیں۔
پیرس میں ہونے والوں حملوں کے بعد امریکی سیاست دانوں کو تشویش ہے کہ شدت پسند امریکہ آ سکتے ہیں۔
کانگریس میں پیش کی گئیں تجاویز میں کہا گیا ہے کہ تمام ایسے ممالک جن کے باشندوں کو ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی ان کو کہا جا رہا ہے کہ وہ ’ای پاسپورٹ‘ کا اجرا کریں۔
تجاویز میں ہے گیا ہے کہ ان ممالک کے شہریوں کی رجسٹریشن کو سخت کر دیا جائے گا اور ان کے بارے میں یہ بھی معلوم کیا جائے گا کہ آیا وہ کسی ملک کے ایسے علاقے میں تو نہیں گئے جس پر شدت پسندوں کا قبضہ ہو۔
کانگریس کو یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کو مزید اختیارات دیے جائیں جن میں ان ہوائی کمپنیوں پر جرمانہ بھی شامل ہے جو پاسپورٹ کی تصدیق کرنے میں ناکام رہتی ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے پیرس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے ’گمشدہ یا چوری شدہ پاسپورٹ پر شدت پسندوں کے سفر کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے میں ہماری صلاحیت بہتر ہو گی۔‘
اس وقت ویزے کے بغیر آنے والے پروگرام کے تحت 38 ممالک کے شہری امریکہ میں 90 روز تک قیام کر سکتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یاد رہے کہ پیرس میں حملے کرنے والوں میں بیلجیئم اور فرانس کے شہری ملوث تھے اور یہ دونوں ملک اس فہرست میں شامل ہیں جن کے شہری بغیر ویزا 90 روز تک امریکہ میں قیام کر سکتے ہیں۔







