جنوبی افریقہ کی پارلیمان میں ہنگامہ آرائی

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ میں صدر جیکب ذوما کے قوم سے سالانہ خطاب کے دوران حزبِ مخالف کے ارکان نے اس قدر ہنگامہ آرائی کی کہ پولیس بلا کر انھیں ایوان سے نکالنا پڑا۔
صدر جیکب ذوما پر سرکاری فنڈز سے اپنے ذاتی رہائش کو بہتر بنانے کا الزام ہے۔
صدر کی تقریر کے دوران حزب مخالف اكانومك فریڈم فائٹرز پارٹی کے ارکان نے بارہا انھیں ٹوکا اور ان سے قومی خزانے کی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا۔
بی بی سی کے نامہ نگار اینڈریو ہارڈنگ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے ارکان کا الزام ہے کہ صدر نے انہیں دھمکانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا لیکن صدر ذوما نے ان الزامات سے انکار کیا ہے۔
صدر ذوما کی پارٹی افریقن نیشنل کانگریس ملک میں کافی مقبول ہے۔ ذوما گذشتہ سال ہونے والے انتخابات میں بھاری اکثریت سے دوبارہ صدر منتخب ہوئے تھے۔
ملک میں حزبِ مخالف کی سب سے بڑی جماعت ڈیموکریٹک الائنس نے اس واقعے پر احتجاجا ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

،تصویر کا ذریعہReuters
ڈیموکریٹک الائنس کے پارلیمانی لیڈر مموسی میانے کا کہنا تھا ’آپ پارلیمان میں پولسی نہیں بلا سکتے۔‘
جن ارکان کو ایوان سے نکالا گیا ان میں حزب مخالف اكانومك فریڈم فائٹرز پارٹی کے سربراہ جولیس مالیما بھی شامل تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انھوں نے اپنے ارکانِ پارلیمان کے اقدام کا یہ کہتے ہوئے دفاع کیا کہ یہ جمہوریت کی دفاع کے لیے جائز کوشش تھی۔ ان کے بقول ان کی جماعت کے ساتھ ارکان زحمی ہوئے ہیں۔
جولیس مالیما ایک وقت صدر ذوما کے قریبی اتحادی تھے تاہم بعد میں ان میں اختلافات پیدا ہو گئے۔
اكانومك فریڈم فائٹرز پارٹی نے دولت کے دوبارہ تقسیم کے حوالے سے کئی منصوبے پیش کیے جس سے جنوبی افریتقہ کی سیاست میں ہلچل مچی۔

،تصویر کا ذریعہGetty







