نیویارک میں ٹرین اور کار میں تصادم سے چھ افراد ہلاک

،تصویر کا ذریعہAP
امریکی شہر نیویارک میں ایک مسافر ٹرین کی گاڑی سے ٹکر کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق حادثہ منگل کی شام کو ولحالا کراسنگ پر پیش آیا۔
ہلاک ہونے والوں میں گاڑی کا ڈرائیور اور پرہجوم میٹرو نارتھ ٹرین میں سوار پانچ مسافر ہیں۔
حادثے کے نتیجے میں کار اور ٹرین کی پہلی بوگی میں آگ بھڑک اٹھی۔ مسافروں کو ٹرین کے عقبی حصے سے باہر نکالا گیا۔
اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ حادثے سے متاثرہ ٹریک پر ریلوے ٹریفک جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔



