کیمرون کے نائب وزیر اعظم کی بیوی اغوا

،تصویر کا ذریعہAFP
کیمرون کی فوج کا کہنا ہے کہ نائجیریا کے شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے ملک کے نائب وزیر اعظم امادو علی کی بیوی کو کیمرون کے شمالی شہر كولوفاتا سے اغوا کر لیا ہے۔
وزیر اطلاعات اساسا چروما نے کہا کہ نائب وزیر اعظم امادو علی کی بیوی اور ان کی كام والي کو ان کے گھر پر حملے کے بعد شدت پسند اٹھا کر لے گئے ہیں۔
کرنل فليذ نجي پھورمكاگ نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ علی حملے میں بچ کر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ حملے کے وقت علی روزہ کھولنے کے لیے افطار کرنے بیٹھے تھے۔
ایک مقامی مذہبی رہنما اور میئر بھی اسی علاقے سے اغوا کیے جا چکے ہیں۔
ایک دوسرے واقعے میں کم سے کم پانچ لوگ شمالی نائجیریا میں دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
مقامی باشندوں نے دھماکے کے پیچھے بوکو حرام کا ہاتھ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
بوکو حرام حالیہ دنوں میں کیمرون کی سرحد میں داخل ہو کر شدت پسند حملے کرتی رہی ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters
بوکو حرام کی دراندازی کے پیش نظر علاقے میں فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
شدت پسند شمالی کیمرون میں ایک فرانسیسی خاندان اور چینی مزدوروں سمیت کئی غیر ملکی شہریوں کو اغوا کر چکے ہیں۔
جمعہ کو شدت پسند گروپ کے 20 سے زیادہ ارکان کو کیمرون میں غیر قانونی طریقے سے ہتھیار رکھنے اور بغاوت کی سازش کی وجہ سے جیل بھیجا گیا ہے۔
شدت پسند گروپ بوکو حرام نائجیریا میں اسلامی ریاست قائم کرنا چاہتا ہے۔







