برطانیہ کے امیر ترین اشخاص میں ہندوجا برادران سر فہرست

،تصویر کا ذریعہ
معروف اخبار سنڈے ٹائمز کی جاری کردہ برطانیہ کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں انتہائی مالدار تاجر خاندان ہندوجا برادران سرفہرست ہیں۔
ان کی مشترکہ دولت کا تخمینہ 11.9 ارب پاؤنڈ بتایا گیا ہے اور وہ پہلی بار اس فہرست میں اول آئے ہیں۔
ہندوجا برادران سری چند اور گوپی چند ہندوجا کی دلچسپیاں صنعت اور فنانس میں ہے اور انھوں نے ٹائمز کی سالانہ فہرست میں آرسنل ایف سی کے شیئر ہولڈر علی شیر عثمانوو کی جگہ لی ہے۔
اس میں شامل ہزار لوگوں کی مجموعی دولت پانچ کھرب بیس ارب پاؤنڈ رہی جو کہ گذشتہ سال کے مقابلے 15 فی صد زیادہ ہے۔
فہرست میں شامل نئے لوگوں میں گرانڈ تھیفٹ آٹو اور کمپیوٹر گیم کینڈی کرش ساگا کے بنانے والے افراد بھی ہیں۔
سیم اور ڈین ہاؤزر جنھوں نے گرانڈ تھیفٹ آٹو بنائی تھی دونوں کی مشترکہ دولت نو کروڑ پاؤنڈ بتائی گئی ہے اور وہ اس فہرست میں 947 ویں مقام پر ہیں۔

،تصویر کا ذریعہg
اس فہرست میں ایک اور نیا نام ٹیسکو کے مالک سر ٹیری لیہی کا ہے۔ ان کی دولت 10 کروڑ بتائی گئی ہے جبکہ وہ 863 ویں نمبر پر ہیں۔
اس فہرست میں پہلی بار شامل ہونے والوں میں سرفہرست کیری اور فرینکوا پیرودو اور ان کا کنبہ ہے۔ یہ لندن میں مبنی پرینکو تیل اور گیس آپریشن کے مالک ہیں۔ ان کی مشترکہ دولت چھ ارب بتائی گئی ہے جبکہ وہ مجموعی طور پر چودھویں نمبر پر ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
آن لائن میں تیزی آنے کے بعد کئی نئے نام اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں جن میں بوہو ڈاٹ کوم کے محمود کمانی ہیں جن کی دولت 30 کروڑ بتائی گئی ہے۔

،تصویر کا ذریعہPA
ڈیوڈ اور وکٹوریہ بیکھم کی دولت 21 کروڑ پاؤنڈ بتائی گئی ہے۔
ٹی وی پروگرام ایکس فیکٹر کے سربراہ سائمن کوویل کی دولت کا تخمینہ 30 کروڑ لگایا گیا ہے۔
معروف شیف جیمی اولیور اور ان کی اہلیہ جولز کی دولت نو کروڑ سے بڑھ کر 24 کروڑ پہنچ گئی ہے۔

،تصویر کا ذریعہPA
جیمی اور جولز اولیور کی دولت میں اضافے کا سبب ریستوراں کے سلسلے، ٹی پر شو اور بچوں کے ملبوسات بتائے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ سنہ 1989 میں پہلی بار اس فہرست میں سر فہرست رہی تھیں اس وقت سے وہ آج تک اس فہرست میں شامل ہیں اور اس بار وہ 285 ویں نمبر پر ہیں اور ان کی دولت 33 کروڑ بتائی گئی ہے۔







