’بوکوحرام سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے‘

،تصویر کا ذریعہAFP
امریکہ کے وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکی ماہرین کی ٹیم نائجیریا میں مغوی طالبات کی بازیابی کے لیے کام شروع کر رہی ہے۔
دوسری جانب نائجیریا کے صدرگڈلک جوناتھن نے امید ظاہر کی ہے کہ شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے خلاف جنگ نئے موڑ پر پہنچ گئی ہے۔
نائجیریا میں 230 سے زیادہ لڑکیوں کو تین ہفتے قبل ملک کے شمالی علاقے بورنو سے اغوا کیا گیا تھا اور اس واقعے کی ذمہ دار اسلامی شدت پسند گروپ بوکوحرام نے قبول کی ہے۔
<link type="page"><caption> نائجیریا: مغوی طالبات کو بیچنے کی دھمکی</caption><url href="نائجیریا: مغوی طالبات کو بیچنے کی دھمکی" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> شدت پسندوں کے ہاتھوں اغوا طالبات کی رہائی کے لیے مظاہرہ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2014/04/140430_nigeria_abduction_protest_tk.shtml" platform="highweb"/></link>
لڑکیوں کی بازیابی کے لیے نائجیریا میں مظاہرے بھی کیے گئے ہیں اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے لیکن اس سلسلے میں حکومتی کوششیں ابھی تک ناکام رہی ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے مطابق ایک انٹر ایجنسی ٹیم نائجیریا پہنچ رہی ہے اور وہ صدر گڈلک جوناتھن کی حکومت کے ساتھ مل کر ہر ممکن طریقے سے لڑکیوں کو واپس لانے کے لیے کام کرے گی۔

،تصویر کا ذریعہAFP
انھوں نے مزید کہا کہ بوکوحرام سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے جا رہے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
نائجیریا کے صدر جوناتھن نے دارالحکومت ابوجا میں منعقدہ ورلڈ اکناملک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کے اغوا کا واقعہ بوکوحرام کے خلاف جنگ میں ایک نیا موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔
’میرے خیال میں لڑکیوں کا اغوا نائجیریا میں دہشت گردی کے خاتمے کی ابتدا ہے۔‘
انھوں نے اس موقعے پر چین، امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے مدد کی پیشکشوں کا شکریہ ادا کیا۔
نائجیریا میں پولیس نے مغوی لڑکیوں کی تلاش اور بازیابی میں مدد دینے والوں کے لیے تین لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔
اس سے پہلے امریکی صدر براک اوباما نے اپنے بیان میں امید ظاہر کی تھی کہ اس اغوا کی وجہ سے شاید بین الاقوامی برادری بوکو حرام کے خلاف حرکت میں آ جائے۔
صدر براک اوباما نے لڑکیوں کے اغوا کو ’دل دہلا دینے والا‘ اور اشتعال انگیز‘ واقعہ قرار دیتے ہوئے بوکر حرام کو ’خطے کی بدترین دہشت گرد تنظیم‘ قرار دیا تھا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مغوی لڑکیاں شاید پہلے ہی سے چاڈ اور کیمرون سمگل ہو چکی ہوں۔
نائجیریا کی چاڈ اور کیمرون کی سرحدوں کے راستے لوگ باآسانی آ جا سکتے ہیں تاہم کیمرون اور چاڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ لڑکیاں ان کے ملک میں نہیں ہیں۔







