فیس بک نے ماں ڈھونڈ دی

،تصویر کا ذریعہAP
سنہ 1986 میں امریکہ کے ایک فاسٹ فوڈ ریستوران کے غسل خانے میں نوزائیدہ بچی کو چھوڑ کر غائب ہونے والی خاتون کو اس کی بیٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کی مدد سے تلاش کر لیا ہے۔
ستائیس سالہ کیتھرین ڈیپرل نے فیس بک پر اپنی ماں کو دو مارچ کو تلاش کرنا شروع کیا تھا۔
<link type="page"><caption> سوشل میڈیا کا سماج</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2012/11/121127_social_media_for_dummies_tim.shtml" platform="highweb"/></link>
ان کی اس پوسٹ کو 30 ہزار مرتبہ شیئر کیاگیا اور بالآخر یہ اس کی ماں نے بھی دیکھ لی۔ جنہوں نے بعد میں اپنے وکیل کی مدد سے کیتھرین سے رابطہ کیا۔
امریکی ریاست پینسلوینیا کے سیلین ٹاؤن میں کیتھرین ڈیپریئل کو ’برگر کنگ بےبی‘ کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔
انہوں نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ پیر کو پہلی مرتبہ اپنی ماں سے مل کر انہیں’حقیقی خوشی‘ ملی ہے۔
انہوں نے خبر رساں ادارے ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا ’وہ میرے تصور سے بھی زیادہ اچھی ہیں۔ وہ بہت شفیق ہیں۔ میں بہت خوش ہوں۔‘
خاتون کا نام ظاہر نہیں کیاگیا۔ ان کی وکیل کا کہنا ہے کہ ان کی موکل کو 16 برس کی عمر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جب وہ ملک سے باہر سفر کر رہی تھیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
وکیل کے بقول خاتون نے اپنے خاندان سے اپنا حمل چھپایا اور اسی لیے اپنی نومولود بچی کو ہسپتال نہیں لے کر گئیں کیونکہ وہ سوالات سے بچنا چاہتی تھیں۔







