ایرانی اسلحے سے لدا جہاز روک دیا ہے: اسرائیل

،تصویر کا ذریعہIDF
اسرائیل کی وزارتِ دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزہ کی جانب گامزن ایرانی ہتھیاروں سے لدے ایک بحری جہاز کو روک لیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز بحیرۂ احمر میں پاناما کے ایک بحری جہاز پر اسرائیلی بحریہ کے فوجی اترے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ جہاز پر راکٹ لانچر ملے ہیں اور اب اسے اسرائیلی ساحل پر لے جایا جا رہا ہے۔
غزہ میں برسرِاقتدار حماس کی جانب سے اس واقعے پر اب تک کو بیان نہیں آیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سال کے آغاز میں اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں دو مقامات کو یہ کہہ کر نشانہ بنایا تھا کہ یہ مقامات دہشت گردوں کے تربیتی مراکز تھے۔
خبررساں ادارے روئٹرز نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی فضائیہ کی طرف سے غزہ پر حملے سے قبل ایک فلسطینی نشانچی نے سرحد کے دوسری طرف ایک اسرائیلی شہری کو ہلاک کر دیا تھا۔



