ہٹلر کی کتابیں 65 ہزار ڈالر میں نیلام

،تصویر کا ذریعہAFP
امریکی شہر لاس اینجلیس میں ایڈولف ہٹلر کا دو جلدوں پر مشتمل ایک خودنوشت مقالہ ’مائن کیمپف‘ 64850 ڈالر میں فروخت ہوا۔
اس مقالے کی اہم بات یہ ہے کہ اس پر ہٹلر کے آٹوگراف بھی موجود ہیں۔
یہ کتابی شکل میں شائع شدہ مقالہ 1925 اور 1926 میں شائع ہوئے اور انہیں ایک نامعلوم امریکی خریدار نے نیلام گھر ’نیٹ اینڈ سینڈرز‘ سے خریدا۔
ہٹلر کے دستخطوں کے ساتھ یہ دونوں جلدیں کپڑے کے ساتھ جلد بند کی گئی ہیں اور ان میں سے ایک پہلا ایڈیشن ہے اور دوسری جلد میں دوسرا ایڈیشن شائع کیا گیا ہے۔
یہ دونوں کتابیں ہٹلر نے نازی پارٹی کے ایک رکن جوزف بیوئر کو دی تھیں اور ان پر کرسمس کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔
جوزف بیوئر نازی پارٹی کے اولین اراکین میں سے ایک تھے اور ایک ایس ایس افسر تھے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
ان کتابوں کی نیلامی گیارہ بولیاں موصول ہوئیں اور بولیوں کا آغاز بیس ہزار ڈالر سے ہوا جو جمعرات کی رات کو ختم ہوئیں۔
ہٹلر نے یہ کتاب ان دنوں میں لکھی جب انہیں 1923 میں ناکام بغاوت کے نتیجے میں جیل بھیجا گیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس کتاب جس کا نام میری جدوجہد ہے اور ان کی یہودیت اور اشتراکیت کے خلاف جدوجہد کو بیان کرتی ہے۔
یہ کتاب ہٹلر کے جرمن چانسلر بننے سے قبل کی شائع کی گئی ہے۔







