پوپ فرانسس 19 نئے کارڈینلز مقرر کریں گے

رومن کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس شانزدہم اگلے مہینے 19 کارڈینلز مقرر کریں گے۔
ان تقرریوں میں ہیٹی، برکینافاسو کے چرچ کے سربراہان بھی شامل ہیں۔
کارڈینل جو لال رنگ کی ٹوپی اور چوغے پہنتے ہیں پوپ کے بعد رومن کیتھولک چرچ میں اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہوتے ہیں۔
ان تعینات کیے جانے والے کارڈینلز میں سے 16 اسی سال سے کم عمر کے ہیں جو پوپ کے جانشین کے انتخاب کے لیے اس احاطے میں داخل ہو سکتے ہیں جس میں صرف مخصوص عہدیدار داخل ہو سکتے ہیں۔
ان کارڈینلز کو ایک تقریب میں 22 فروری کو مقرر کیا جائے گا۔
80 سال سے زیادہ عمر کے پادری سپین، اٹلی اور کیریبین جزیرے سینٹ لوسیا سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ کارڈینل ایمریٹس کا خطاب اپنائے گے۔
پوپ فرانسس نے ان نئے کارڈینلز کی تقرری کا اعلان سینٹ پیٹرز سکوائر میں اپنے ہفتہ وار خطاب میں کیا۔
یہ کارڈینلز دنیا بھر سے تعلق رکھ سکتے ہیں جیسا کہ جرمنی، برطانیہ، نکاراگوا، کینیڈا، برازیل، ارجنٹینا، جنوبی کوریا، چلی اور فلپائن۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
بی بی سی کے ایلن جونسٹن توقع کے مطابق ان میں سے بہت کم نام معروف اور ویٹیکن میں اثر رکھنے والے لوگوں کے ہیں۔

ویٹیکن کے ترجمان کے مطابق یہ سب پوپ کی اس کوشش کا نتیجہ ہے جس میں پوپ دنیا کے غریب ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کو چرچ کے مشن میں نمایاں مقام دلائیں۔
ویسٹ منسٹر کے آرچ بشپ ونسنٹ نکولس کو بھی نئے کارڈینل کے طور پر مقرر کیا گیا۔
بشپ ونسنٹ نکول نے بتایا کہ وہ اس اعزاز سے بہت متاثر ہوئے ہیں جو پوپ نے کیتھولک چرچ آف انگلینڈ اور ویلز کو بخشا ہے۔







