،تصویر کا کیپشنرومن کیتھولک عیسائی فرقے کے سربراہ پوپ فرانس نے کہا ہے کہ ہم جنس پرست افراد کو الگ تھلگ کرنے کی بجائے انہیں معاشرے کا حصہ بنانا چاہیے۔
،تصویر کا کیپشنبرازیل سے واپسی پر جہاز میں ویٹیکن سے تعلق رکھنے والے اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے پوپ فرانس نے رومن کیتھولک چرچ کی تعلمیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم جنس پرستی گناہ ہے لیکن اس جانب میلان ہونا گناہگار ہونے کا ثبوت نہیں۔
،تصویر کا کیپشنپوپ فرانسس کی برازیل سے روانگی سے قبل سے قبل ریو ڈی جنیرو ائرپورٹ پر پوپ کے لیے ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنبرازیل کے اس دورے کے دوران پوپ فرانسس نے ریو ڈی جنیرو کے مشہور ساحل کوپا کبانا پر عالمی کیتھولک ڈے فیسٹیول پر لوگوں سے خطاب کیا۔
،تصویر کا کیپشناس میلے میں پوپ کا خطاب سننے کے لیے اندازاً تیس لاکھ سے زیادہ افراد آئے۔
،تصویر کا کیپشنپوپ فرانسس نے یہ بھی کہا کہ وہ کلیسا میں خواتین کا بہتر کردار چاہتے ہیں لیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ پادری نہیں بن سکتیں۔
،تصویر کا کیپشنپوپ پیر کو برازیل کے ایک ہفتہ طویل دورے کے بعد واپس روم پہنچ گئے ہیں۔