فلپائن میں رواں برس کا پچیسواں اور خطرناک ترین طوفان ’ہیان‘

فلپائن میں حکام ہیان نامی طوفان سے نمٹننے کی تیاری کر رہے ہیں جو جمعے کو کسی وقت ملک کے وسطی حصوں سے ٹکرائے گا۔
درجہ پانچ شدت کا یہ طوفان 278 کلو میٹر کی رفتار سے ساحل کی جانب بڑھ رہا ہے۔
<link type="page"><caption> فلپائن: سمندری طوفان سے کم از کم 300 افراد ہلاک</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2012/12/121206_phillipine_typhoon_update_rh.shtml" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> فلپائن: طاقتور طوفان سے لاکھوں متاثر</caption><url href="Filename: http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2011/09/110927_philipines_typhoon_tf.shtml" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> فلپائن: طوفان سے تباہی: تصاویر</caption><url href="Filename: http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2011/09/110928_manila_typhoon_pics_ar.shtml" platform="highweb"/></link>
ہیان کو فلپائن میں یولانڈا کا نام دیا گیا اور یہ اس برس بحرالکاہل میں آنے والا سب سے طاقت ور طوفان ہے۔
علاقے میں سکول اور دفاتر بند ہیں اور ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔
ماہرینِ موسمیات کے مطابق اس کے بعد یہ طوفان سنیچر کو چین کے جنوبی ساحلوں سے ٹکرایا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس طوفان کی گزر گاہ میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جو گذشتہ ماہ آنے والے 7.3 شدت کے زلزلے کی تباہی سے سنبھلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان میں بوہول نامی جزیرہ سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔
بوہول میں پانچ ہزار افراد زلزلے میں گھروں کے منہدم ہونے کے بعد اب بھی خیموں میں رہ رہے ہیں۔ اس زلزلے میں دو سو افراد ہلاک ہوئے تھے۔
فوج کا کہنا ہے کہ وہ دور دراز علاقوں میں لوگوں کے لیے خوراک اور امداد پہنچا رہی ہے اور ہیلی کاپٹر تیار کھڑے ہیں تاہم بحری جہازوں کے ذریعے امداد روک دی گئی ہے اور ماہی گیروں کی کشتیاں بھی ساحل پر واپس بلا لی گئی ہیں۔
کئی صوبوں میں خطرے سے دوچار ہزاروں افراد کو منتقل کر دیا گیا ہے اور سکول اور دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔
بعض علاقوں میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور بارش ہو رہی ہے۔
محمکۂ موسمیات کے سرکاری ادارے نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’یہ ایک انتہائی خطرناک طوفان ہے ، مقامی حکام جانتے ہیں کہاں کہاں لوگوں کو خطرہ ہے اور انہیں وہاں سے نقل مکانی کی ہدایت کی جا چکی ہے۔‘
’اس طوفان کے راستے میں کئی پہاڑیاں ہیں جو اس کو واپس دھکیلیں گی جن سے یہ مزید خطرناک ہو جائے گا۔‘
یہ اس سال فلپائن میں آنے والا پچیسواں طوفان ہے۔







