چین میں طوفان: تین لاکھ افراد محفوظ مقامات پر

سرکاری میڈیا کے مطابق مشرقی چین میں تقریباً تین لاکھ افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر چلے گئے ہیں کیونکہ سولک نام کا طوفان خشکی کی جانب بڑھ رہا ہے۔
سیلاب اور زمینی تودے کھسکنے کی وارننگ بھی دی گئی ہے۔
چین کے قومی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ساحلی صوبے فوجیان میں 119 کلو میٹر فی گھنٹہ کی فتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
خبر رساں ادارے ژنہوا کے مطابق حال ہی میں طوفانی بارشوں میں تقریباً دو سو افراد کے ہلاک یا لاپتہ ہونے کی اطلاعات کے بعد سے ہنگامی منصوبوں کو نافذ کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل تائیوان میں طوفان کے بعد شدید سیلاب آیا تھا۔
تازہ طوفان میں اب تک ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کے خدشے کے سبب ساڑھے آٹھ ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔
چین کے دوسرے ساحلی صوبے کے علاقے فیوجین اور زیجیانگ میں پروازیں اور ٹرین خدمات بند کر دی گئی ہیں۔
تائیوان میں اینٹوں کے گرنے سے ایک پولیس افسر کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ پیڑوں کے گرنے سے لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے سبب بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔







