کینیڈا: تیل لیجانے والی ٹرین میں دھماکہ

کینیڈا میں ایک ٹرین کی تیل سے بھری بوگیوں میں دھماکے کے نتیجے میں ایک ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا ہے۔
کینیڈا کے شہر مونٹریال سے مشرقی میں دو سو پچاس کلومیٹر دور لیک میگنٹ کے علاقے میں ٹرین کے پٹری سے اترنے کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔
حادثے کے نتیجے میں ریلوے لائن کے قریب میں واقع درجنوں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
خام تیل کی بوگیوں میں دھماکے کے نتیجے میں علاقے میں دھویں کے کالے بادل چھا گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم ہلاکتوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
ٹرین کی ستر بوگیوں میں خام تیل موجود تھا اور ان میں سے کچھ بوگیاں میں موجود تیل میں دھماکے سے آگ لگ گی۔ابھی تک دھماکے کی وجوہات کے بارے میں نہیں معلوم ہو سکا۔
علاقے کے میئر نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ’جب آپ دیکھتے ہیں کہ شہر کا مرکزی علاقہ تباہ ہو گیا ہے، تو آپ سمجھیں گے کہ ہم اپنے آپ سے کہہ رہے ہیں کہ اس صورتحال سے کیسے نکیں۔‘



