
فرانس کے سابق صدر نکولا سرکوزي کے ايک ساتھي کے خلاف پاکستان کو آبدوزيں بيچنے کے سودے میں صدارتی انتخابی مہم کے لیے فنڈز اکھٹے کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دي گئي ہے۔
فرانس کي ايک عدالت نے پیر کو چار گھنٹے کي سماعت کے بعد نکولا بازير کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا فيصلہ کيا ہے۔
فرانس کی اپوزيشن الزام عائد کرتي رہی ہے کہ 2002 میں کراچی میں آگسٹا آبدوزوں کے منصوبے پر کام کرنے والے گیارہ فرانسیسی انجنیئروں کی ہلاکت کی وجہ سب ميرين کے سودے میں خفيہ طور طے ہونی والی کمیشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ہوئی تھی۔
نکولا بازير پر الزام ہے کہ انہوں نے نکولا سکوزي کي انتخابی مہم کے لیے غير قانونی فنڈ حاصل کيے۔
لگسمبرگ پولیس نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ نکولا سرکوزی نے1995 میں بطور وزیرِ خزانہ دو ایسی کمپنیاں قائم کرنے کی منظوری دی جنہوں نے اسلحہ کےسودے سے کمیشن حاصل کیا اور پھر اس رقم کا کچھ حصہ 1995 کی انتخابی مہم پرخرچ کیا۔ نکولا سرکوزی اس وقت فرانس کے وزیرِ خزانہ تھے۔
فرانس کے تحقیقاتی ادارے 2008 سے ان الزامات کو پرکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سابق صدر سرکوزی نے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونےکی تردید کرتے ہیں۔






























