مصر کے پراسیکوٹر جنرل عہدے سے برخاست

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 12 اکتوبر 2012 ,‭ 08:17 GMT 13:17 PST

یہ تنازعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل ہی سابق صدر حسنی مبارک کے چوبیس حامیوں کو گذشتہ برس کے انقلاب میں مظاہرین پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام سے بری کر دیا گیا ہے

مصر کے صدر محمد مرسی نے ملک کے پراسیکوٹر جنرل عبدالمجید محمود کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

عبد المجید محمود کو وٹیکن کے لیے مصری سفیر کا مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس تبدیلی کی کوئی وجہ ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ ان کا تقرر سنہ دو ہزار چھ میں کیا گیا تھا۔

تاہم مصر کے سرکاری میڈیا کے مطاقب عبدالمجید محمود کا کہنا ہے کہ وہ اپنا حکم عدولی کرتے ہوئے دفتر نہیں چھوڑیں گے۔

یہ تنازعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل ہی سابق صدر حسنی مبارک کے چوبیس حامیوں کو گذشتہ برس کے انقلاب میں مظاہرین پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام سے بری کر دیا گیا ہے۔

سیکنڑوں لوگوں نے قاہرہ میں بری ہونے والے افراد کے خلاف ریلی نکالی۔

مظاہرین نے ججوں پر سابق رہنماؤں کی حمایت کا الزام عائد کیا اور خالص انصاف کا مطالبہ کیا۔

مقدمے سے بری ہونے والے افراد کے ا س گروہ پر الزام ہے کہ انہوں نے اونٹوں اور گھوڑوں پر سوار افراد کو سنہ دو ہزار گیارہ میں قاہرہ میں ہونے والا مظاہرہ ختم کروانے کے لیے بھیجا۔

اس واقعے کو بعد میں اونٹوں کی جنگ کے نام سے پکارا جانے لگا۔ حسنی مبارک کے حامیوں نے مظاہرین کو مشتعل کر دیا اور اس واقعے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔

ملزمان میں سابق حکومت کے بعض اعلی اہلکار شامل ہیں۔

ان افراد میں مصر کی پارلیمنٹ کے سپیکرز فتحی سرور اور صفوت الشریف بھی شامل ہیں۔

مقدمے میں استغاثہ کا کہنا تھا کہ حسنی مبارک کی نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل صفوت الشریف نے اپنی جماعت اور ممبران پارلیمان سے رابطہ کیا اور تحریر چوک مںی موجود مظاہرین کو تشدد اور طاقت کے ذریعے منتشر کرنے کے لیے اکسایا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>