چین افریقہ میں، امریکہ پریشان

وکی لیکس سے جاری ہونے والی تازہ ترین دستاویزات کے مطابق امریکہ کو چین کی افریقہ میں موجودگی پر تشویش تھی۔
انگلینڈ کے اخبار گارڈین میں وکی لیکس کی شائع ہونے والی کیبل کے مطابق امریکہ کے افریقی امور کے نائب سیکرٹری جونی کارسن نے چین کے بارے میں کہا تھا کہ وہ انتہائی جارحانہ اور تباہ کن مد مقابل جس کی کوئی اخلاقی قدریں نہیں۔
کارسن نے مزید کہا کہ چین اقوام متحدہ میں افریقہ کے ووٹ حاصل کرنا چاہتا ہے۔
ایک دوسری کیبل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چین نے کینیا میں ٹھیکے حاصل کرنے کے لیے رشوت کا بھی سہارا لیا۔ کیبل کے مطابق کینیا میں امریکہ کے سفیر نے خبردار کیا تھا اگر کینیا میں کرپشن نہ روکی گئی تو وہ تشدد میں گھر سکتا ہے۔



