اطالوی شہر نیپلیز کو ٹریڈ مارک مل گیا

- مصنف, ڈنکن کینیڈی
- عہدہ, بی بی سی نیوز، روم
اطالوی شہر نیپلز کے باشندوں نے جمعرات کے روز پیزے کو یورپی یونین کی طرف سے ٹریڈ مارک کا تحفظ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
یورپی یونین نے اپنے فیصلے کے ذریعے پچیس سال سے جاری تنازعے کو ختم کر کے نیپلز کے پیزے کو ہمیشہ کے لیے نقالوں سے محفوظ کر دیا۔
نیپلز پیزے کے لیے ٹریڈیشنل سپیشی ایلٹی گارنٹیڈ (ٹی ایس جی) لیبل کا فیصلہ گزشتہ ماہ ہوا تھا اور اس پر عمل درآمد جمعرات سے شروع ہوا ہے۔
نیپلز کے پیزا بنانے والوں کی تنظیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ٹریڈ مارک ان کے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔
یورپی یونین کے ایگریکلچر کمشنر کا کہنا ہے کہ نیو پولیٹن پیزا اب یورپ کے فوڈ ورثے کا حصہ ہے۔
ٹی ایس جی لیبل سے مراد یہ ہے کہ مستقبل میں مستند پیزا بنا کر سپلائی کرنے کے خواہش مند افراد کو پہلے اپنی ترکیب کو ایک خصوصی کمشن سے منظور کرانا ہو گا جو ان کی معیارات کی جانچ پڑتال بھی کرے گا۔
اپنی ترکیب میں وہ سان مزانو ٹماٹر اور بھینس کے دودھ سے بنا ہوا موزریلا پنیر ہی استعمال کرنے کے پابند ہوں گے۔
اطالوی فارمرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اٹلی کے پچیس ہزار پیزا بنانے والوں میں سے آدھی تعداد مشرقی یورپ سے درآمد کردہ پنیر اور یوکرائن کے آٹے جیسے غلط اجزاء استعمال کر رہے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اٹلی اب ٹروٹیکٹڈ مصنوعات کے چارٹ میں ایک سو اسی کے سکور کے ساتھ یورپ بھر میں سرِ فہرست ہے جبکہ سپین اور فرانس کا نمبر اس کے بعد آتا ہے۔
پروٹیکٹڈ سٹیٹس نے صرف پروڈیوسروں کو اپنے مال کے خصوصی ہونے کا اعزاز بخشتا ہے بلکہ اس کی بنیاد پر وہ پریمیئم بھی چارج کرتے ہیں۔







