آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
انڈین کمپنی اڈانی پورٹس نے اسرائیلی بندرگاہ حیفا کو خرید لیا
بھارت کی اڈانی پورٹس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بحیرہ روم پر ایک بڑے تجارتی مرکز حیفا کی بندرگاہ کو ایک اسرائیلی کمپنی گیڈوٹ کے ساتھ شراکت میں 1.18 ارب ڈالر میں خرید لیا ہے۔
اڈانی گروپ اور اسرائیل کی کیمیکلزاینڈ لاجسٹک گروپ گیدوٹ 2054ء تک حیفا بندرگاہ کو چلائے گا۔
اڈانی پورٹس نے کہا ہے کہ اس سے انڈیا کی مقامی بندرگاہوں کا مشرق وسطیٰ اور یورپ کے ساتھ روابط قائم کرنے میں مدد ملےگی۔
اڈانی اور گیڈوٹ نے حیفا بندرگاہ کی نج کاری کا عمل دوسال میں مکمل کیا ہے اور دونوں نے سب سے زیادہ بولی دی ہے۔
اڈانی پورٹس کے پاس اکثریتی 70 فی صد حصص ہوں گےاور گیدوٹ کے پاس باقی 30 فی صد حصہ ہو گا۔
اسرائیل کو امید ہے کہ بندرگاہ کی فروخت سے اندرون ملک درآمدی قیمتوں میں کمی آئے گی اور اسرائیلی بندرگاہوں پر طویل انتظار کے اوقات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
اڈانی پورٹس انڈیا کی سب سے بڑی بندرگاہیں چلانے والی کمپنی ہے۔ کمپنی کے عہدیدار نے کہا ہے کہ وہ اپنے ٹرانسپورٹ کے کاروبار کو وسعت دے رہے ہیں اور ان کی کمپنی اہم عالمی بندرگاہ گروپ بننا چاہتی ہے۔
حیفا بندرگاہ کے نئے مالکان ایک نجی بندرگاہ کا مقابلہ کریں گے جس نے گذشتہ سال اپنا کاروبارشروع کیا تھا۔اسے شنگھائی انٹرنیشنل پورٹ گروپ (ایس آئی پی جی) چلا رہا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ہمسایہ عرب ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات اسرائیل کے لیے بھی نئے تجارتی مواقع پیدا کررہے ہیں اورحیفا علاقائی تجارتی مرکزبن سکتا ہے۔