یوکرین، روس کشیدگی: کیئو میں رہائشی عمارت راکٹ حملے سے متاثر
کیئو سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دارالحکومت کے ایئرپورٹ کے قریب موجود ایک رہائشی عمارت کو سنیچر کے روز راکٹ حملے میں نشانہ بنتا دیکھا جا سکتا ہے۔
ان مناظر میں اس عمارت میں ایک سوراخ دیکھا جا سکتا ہے جس کے باعث کم از کم پانچ فلور متاثر ہوئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ہلاکتوں کی تعداد کا ’اندازہ لگایا جا رہا ہے جبکہ ریسکیو کی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔





