ناگورنو قرہباخ تنازع: آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ، کہیں جشن تو کہیں مظاہرے

آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین امن معاہدے کے تحت ناگورنو قرہباخ کا وہ علاقہ جہاں دونوں ممالک کے درمیان جھڑپیں ہو رہی تھیں وہ آذربائیجان کے پاس ہی رہے گا۔

امن معاہدہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآذربائیجان اور آرمینیا کے مابین امن معاہدے کے تحت ناگورنو قرہباخ کا وہ علاقے جہاں دونوں ممالک کے درمیان جھڑپیں ہو رہی تھیں وہ آذربائیجان کے پاس ہی رہے گا۔ آرمینیا میں مظاہرین جنگ کے خاتمے کے اعلان کے بعد مظاہرے کر رہے ہیں۔ یہ مظاہرین آرمینیا کی قومی اسمبلی کی عمارت کے اندر داخل ہو گئے تھے۔
آرمینیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشنیان نے اس معاہدے کو ’اپنے اور اپنے ملک کے لوگوں کے لیے تکلیف دہ‘ قرار دیا ہے۔
آرمینیا

،تصویر کا ذریعہElvis

،تصویر کا کیپشنجنگ کے خاتمے کے خلاف آرمینیا میں افراتفری کے مناظر دیکھے گئے ہیں۔
آرمینیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآذربائیجان اور روس نے ناگورنو قرہباخ کے متنازع حصے پر فوجی کارروائی کے خاتمے کے لیے امن معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ آذربائیجان اور نسلی آرمینیائی باشندوں کے درمیان چھ ہفتوں سے جاری اس جنگ کے بعد یہ معاہدہ طے پایا۔ تاہم اس معاہدے پر جہاں جشن منایا جا رہا ہے وہیں آرمینیا میں لوگ جنگ کے خاتمے کے معاہدے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
آرمینیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپیر کو طے پانے والے اس معاہدے کے تحت آذربائیجان ناگورنو قرہباخ کے ان علاقوں کو اپنے قبضے میں برقرار رکھے گا جو اس نے جنگ کے دوران حاصل کیا ہے۔
آرمینیا

،تصویر کا ذریعہElvis

،تصویر کا کیپشنآرمینیا کے دارالحکومت یرے وان میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے ہیں اور اس معاہدے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ آرمینیا کے وزیر اعظم پاشنیان کے مطابق حالات کے پیش نظر یہ معاہدہ اس علاقے کے ماہرین سے بات کرنے اور 'گہرائی سے تجزیہ کرنے' کے بعد کیا گیا ہے۔
آذربائیجان اور آرمینیا امن معاہدہ

،تصویر کا ذریعہElvis

،تصویر کا کیپشنآذربائیجان کے صدر علییف نے کہا کہ اس معاہدے کی 'تاریخی اہمیت' ہے جس پر آرمینیا کی بھی ’رضامندی‘ ہے۔ آرمینیا کے وزیر اعظم کے مطابق 'یہ فتح تو نہیں ہے، لیکن جب تک خود کو شکست خوردہ تسلیم نہ کر لیں اس وقت تک شکست نہیں ہوگی۔‘
آذربائیجان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجہاں ایک طرف آرمینیا میں امن معاہدے کے بعد احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے وہیں آذربائیجان میں جنگ کے خاتمے کی خوشی منائی جا رہی ہے۔
آذربائیجان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآذربائیجان میں امن معاہدے کے بعد جشن کے دوران اس فوجی کو ہیرو کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے جس کی 2002 کی جنگ میں آنکھیں اور ایک ٹانگ ضائع ہو گئی ہے۔ اس امن معاہدے ’آذربائیجان کی فتح‘ قرار دیا جا رہا ہے۔
آذربائیجان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآذربائیجان میں جنگ کے خاتمے کو فتح کے جشن کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ لوگ ان فوجیوں کو، جن کا اس جنگ میں کلیدی کردار رہا ہے، گلے لگا کر خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
جنگ کا خاتمہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآذربائیجان کے نوجوان فتح کے جشن میں اپنے ملک کا جھنڈا تھامے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ آذربائیجان میں امن معاہدے کو آرمینیا کی شکست کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ معاہدے کے تحت اب انھیں سات ایسے علاقوں سے اپنی فوج کو نکالنا ہوگا جو ان کے بقول انھوں نے فتح کر لی تھیں۔