دنیا بھر سے گذشتہ ہفتے کی تصاویر

گذشتہ ہفتے دنیا میں پیش آنے والے اہم واقعات کی تصاویر۔

ملکہ برطانیہ اور بورس جانسن

،تصویر کا ذریعہVICTORIA JONES / POOL VIA REUTERS

،تصویر کا کیپشنٹریزا مے کے استعفیٰ دینے کے بعد کنزرویٹو پارٹی کے نئے لیڈر بورس جانسن انگلینڈ کے 55 ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔ یہاں وہ ملکہ برطانیہ سے مصافحہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں جو بورس جانسن کو بکنگھم پیلس میں خوش آمدید کر رہی ہیں۔
فلسطینی طلبا

،تصویر کا ذریعہABED AL HASHLAMOUN / EPA

،تصویر کا کیپشنفلسطین کے مغربی کنارے (ویسٹ بینک) میں واقع ہیبرون یونیورسٹی کے مختلف کالجز سے 1117 طلبا گریجویٹ ہوئے۔
پرائیڈ پریڈ

،تصویر کا ذریعہJOE RAEDLE / GETTY IMAGES

،تصویر کا کیپشنکئی دن جاری رہنے والے احتجاج کے بعد امریکہ کے زیرِ انتظام علاقے پویرٹو ریکو کے گورنر ریکارڈو روزیلو کے مستعفی ہونے کے بعد سان ہوان میں جشن منایا گیا۔ وہ خواتین اور ہم جنس پرستوں سے نفرت پر مبنی ٹیکسٹ میسجز سکینڈل کا مرکز تھے۔
کان

،تصویر کا ذریعہZOHRA BENSEMRA / REUTERS

،تصویر کا کیپشنگھانا میں ایک مزدور سونے کی کان سے باہر نکل رہا ہے
فلائے بورڈنگ

،تصویر کا ذریعہDENIS CHARLET / AFP

،تصویر کا کیپشنسابق سکِی چیمپیئن فرینک زپاٹا نے فلائے بورڈنگ کرتے ہوئے 20 منٹ میں شمالی فرانس سے جنوبی انگلینڈ پار کرنے کی کوشش کی مگر آدھے راستے میں ایندھن ختم ہونے کے باعث وہ کشتی پر اترنے میں ناکامیاب ہوئے اور پانی میں جا گرے۔ وہ اگلے ہفتے پھر کوشش کریں گے۔
فٹبال

،تصویر کا ذریعہJEFF SWINGER-USA TODAY / REUTERS

،تصویر کا کیپشنامریکی ریاست یوٹا کے شہر سالٹ لیک سٹی میں فٹبال کے میچ کے دوران ایک بلی میدان میں آ گئی۔
موسمیاتی تبدیلی

،تصویر کا ذریعہPHILIPPE WOJAZER / REUTERS

،تصویر کا کیپشنفرانس کے شہر پیرس میں گریٹا تھنبرگ اور دیگر ماحولیاتی کارکنان کی قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اتاری گئی ایک تصویر
ریچھ

،تصویر کا ذریعہJEAN-CHRISTOPHE BOTT / EPA

،تصویر کا کیپشنسوئٹزرلینڈ میں گرمی کی لہر سے بے حال مادہ ریچھ اپنے بچے کو جمے ہوئے پھل کھلا رہی ہے۔
تیراکی

،تصویر کا ذریعہMADDIE MEYER / GETTY IMAGES

،تصویر کا کیپشنبرطانوی تیراک ایڈم پیٹی نے ساتواں ورلڈ چیمپیئن گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔ انھوں نے گذشتہ تین ورلڈ چیمپیئن شپز میں 50 میٹر اور 100 میٹر بریسٹ سٹروک تیراکی کے ٹائٹلز جیتے۔