آپ کی ’جگاڑ‘، تصاویر میں

ہر ہفتے ہم کسی مخصوص موضوع پر اپنے قارئین کی ارسال کردہ تصاویر شائع کرتے ہیں۔ اس بار کا موضوع 'جگاڑ' ہے۔ یہ برصغیر میں رائج لفظ ہے جسکا مطلب کم قیمت اور لاگت پر کوئی اختراع یا ایجاد۔

پہیے کے ساتھ کتا

،تصویر کا ذریعہDoris Enders

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے شہر گوا کے ڈورس اینڈر بتاتے ہیں: 'میں نان بائی کے یہاں جا رہا تھا کہ راہ میں مجھے یہ کتا نظر آيا۔ میں نے دیکھا کہ کسی نے اس کے بیکار پاؤں کی جگہ یہ پہیے لگا دیے ہیں تاکہ وہ اپنا کام کر سکے۔ مجھے خیال آیا کہ کوئی اسے بہت پیار کرتا ہے۔'
اپنے کتھے کے ساتھ ایک خاتون گھوڑے پر سوار

،تصویر کا ذریعہLia Lopes

،تصویر کا کیپشنلیا لوپس کہتی ہیں: 'میرا خیال ہے کہ اپنی کار کو چھوڑ کر نقل و حمل کے لیے گھوڑے کا استعمال سب سے زیادہ ماحول دوست، کم پریشانی والا اور خوشگوار ہے۔ اور یہ ایک طرح سے جگاڑ ہے۔'
کرسی

،تصویر کا ذریعہGayathri Selvam

،تصویر کا کیپشنگائتری سیلوم کہتی ہیں: 'یہ تصویر انڈیا کے شہر امرتسر میں گولڈن ٹمپل کے قریب لی گئی ہے۔ یہ کرسی استعمال میں ہے اور آپ اس کے تیار کرنے والے کی صلاحیت کے معترف ہو جائيں گے۔ اس جگہ لوگوں کی بہت آمدورفت ہے اور شاید زیادہ لوگوں کی نظر میں آنے کے لیے اچھی جگہ ہے۔'
ڈھول

،تصویر کا ذریعہThirunavukkarasu Viswanathan

،تصویر کا کیپشنتھیرونا وکرا سو وشوناتھن کہتے ہیں: یہ تصویر میں نے انڈیا کے اپنے حالیہ دورے میں لی ہے۔ ہم چینئی کے پاس اپنے آبائی گاؤں ٹکّولم گئے تھے اور ہم نے ایک مقامی مندر میں اس ڈھول کی تصویر لی۔ یہ پہلے ہاتھ سے استعمال ہوتا تھا لیکن اب اسے ایک سوئچ کے ذریعے بجایا جاتا ہے۔ ہم اس ایجاد سے متاثر ہوئے اور یہ بہت کم خرچ بھی ہے۔‘
اپنے سکوٹر پر اپنی فیملی کے ساتھ

،تصویر کا ذریعہsunil pareek

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے سنیل پریک کہتے ہیں: اس جگاڑ کے تحت انھوں نے اپنی موٹر بائیک کے ساتھ ایک ٹرالی منسلک کر دی ہے اور اسے ایک فیملی کے لیے مناسب بنا لیا ہے۔‘
ایک شخص خلال سے آرچڈ کو چھیڑ رہا ہے

،تصویر کا ذریعہRobert Saunders

،تصویر کا کیپشنرابرٹ سونڈرس کہتے ہیں: 'گوڈیلوپے میں ونیلا ثعلب مصری میں زیرگی ایک مشکل عمل ہے۔ اس کے لیے ایک خلال کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس سے ثعلب مصری کے بقچۂ گل کو اٹھا دیا جاتا تاکہ اس پر لٹکنے والا زیرہ دان اس سے گزر جائے اور انگور کے پھول از خود عمل تولید سے گزر جائے۔'
شاپنگ ٹرالی

،تصویر کا ذریعہYvonne Botha

،تصویر کا کیپشنیونے بوتھا نے بتایا: 'میں اپنی بالکنی سے ایک مشغول سڑک کو دیکھ رہا تھا۔ جب اس قسم کی گاڑی گزرتی ہے تو آپ ہنسی مذاق سنتے ہیں۔ میں کسی دوسری چیز کی تصویر لے رہا تھا کہ میں نے اس گاڑی کو دیکھا۔ اس کو لے جانے والا شخص تنہا تھا اس لیے قسمت سے ملنے والی تصویر تھی۔ یہ ایک بے گھر انسان ہے جس نے ایک شاپنگ ٹرالی پر دودھ کے کریٹس رکھ کر اسے ایک کم خرچ نقل و حمل کا وسیلہ بنا لیا ہے۔'
غوطہ خور

،تصویر کا ذریعہElaine Miller

،تصویر کا کیپشنایلین ملر کہتے ہیں: 'میں نے پانی میں تصویر لینے والا ایک سستا سا کمیرہ یونانی جزیرے پروس پر لیا اور اس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔'
خوانچہ فروش

،تصویر کا ذریعہSiddhika Jatia

،تصویر کا کیپشنسدھیکا جاٹیا کہتے ہیں: 'خوانچہ فروش کی یہ تصویر انڈیا کے شہر وارانسی (بنارس) میں لی گئی ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر حیرت ہوئي کہ وہ کس طرح اپنی پوری دکان اپنے سر پر اٹھائے جا رہا ہے۔ اس سے بہتر جگاڑ کیا ہوسکتا ہے۔ میں نے اس کی تصویر لے لی۔'
پلاسٹک بوتل میں پیٹرول

،تصویر کا ذریعہDoris Enders

،تصویر کا کیپشنڈورس اینڈرس کہتے ہیں: 'گوا میں آپ کو اس قسم کے بہت سے پٹرول والے مل جائيں گے۔ یا تو پٹرول پمپ وہاں سے دور ہوتا ہے یا پھر سکوٹر اور بائیک والوں کی آسانی کے لیے یہ دستیاب ہوتے ہیں۔ پیسہ دینے کے لیے آپ کو ہیلو ہیلو کہنا ہوگا اور کوئی آکر آپ سے پیسہ لے جائے گا۔'
عارضی جھونپڑی

،تصویر کا ذریعہHarvey Jones

،تصویر کا کیپشنہاروی جونز کہتے ہیں: 'یہ ڈورسیٹ کے چیسل ساحل پر ماہی گیروں کی جھونپڑیاں ہیں۔ یہ پھینکی ہوئی چیز سے بنی کار آمد اور دیدہ زیب چیز ہے۔ اونچائی پر آویزاں سی سی ٹی وی کیمرے سے قریب ہی گھونسلہ بنانے والے بحری ابابیل کے گروہ پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ میرے حساب سے یہ ایک جگاڑ ہے۔'
کھیت کا دروازہ

،تصویر کا ذریعہNikki Rose Terry

،تصویر کا کیپشننکی روز ٹیری کہتی ہیں: ’میں اکثر ساؤتھ ڈاؤن ٹہلنے جاتی ہوں جہاں یہ پرانے ہل اور ٹریکٹر کے حصے نظر آتے ہیں جس کو ایک پرانی زنجیر کے ساتھ باندھ دیا گیا ہے اور اس کا استعمال ایک دروازے کے طور پر ہو رہا ہے۔‘
موبائل فون سٹینڈ

،تصویر کا ذریعہHannan Khamis

،تصویر کا کیپشنحنان خامس کہتے ہیں کہ یہ تصویر انھوں نے پیرو کے جنگل میں لی ہے جہاں وہ ایک مقامی شخص کے گھر پر تھوڑی دیر کے لیے رکے تھے۔ 'اس خاتون نے ہمیں قیمت لے کر پانی دیا اور ہمیں اس کے بندر اور چار طوطے اچھے لگے۔ یہاں مجھے ان کا یہ موبائل سٹینڈ نظر آیا جو پرانی بوتل سے گھر کے کھمبے پر لگایا گيا تھا۔'
سوفٹ ڈرنک کی بوتل

،تصویر کا ذریعہprerna jain

،تصویر کا کیپشندہلی کی پریرنا جین کہتی ہیں: 'سوفٹ ڈرنک کی ایک خالی بوتل کو پانی کی ٹنکی سے ایک پرانی ٹیوب سے باندھ دیا گيا ہے تاکہ پانی نہ ٹپکے۔'
کرسی یا گملا

،تصویر کا ذریعہWill Ayre

،تصویر کا کیپشنول آئرے کہتے ہیں: 'میں ایک فوٹوگرافر ہوں اور مجھے پرانی کرسی کا یہ نیا استعمال اچھا لگا۔'