پاناما کیس تصاویر میں

پاناما کیس تصاویر میں

پاناما
،تصویر کا کیپشنپاکستان میں تقریباً ایک برس قبل پاناما لیکس میں وزیراعظم نواز شریف کے بچوں کے نام سامنے آئے اور اس وقت سے یہ معاملہ ملک کے سیاسی منظر نامے میں چھایا رہا۔
پاناما

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاناما لیکس پر حزب اختلاف کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ سامنے آیا لیکن انھوں نے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنانے کا اعلان کیا تاہم سپریم کورٹ نے اس وقت اس سے معذرت کر لی اور بعد میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تحقیقاتی کمیشن کے ضوابطِ کار کی تشکیل کے لیے بھی طویل نشستیں ہوئیں لیکن کوئی حل نہ نکل سکا۔
پاناما

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنضوابطِ کار کا معاملہ کسی نتیجے پر نہ پہنچنے پر حزب اختلاف کی دوسری بڑی جماعت تحریک انصاف سڑکوں پر نکل آئی اور دو نومبر کو اسلام آباد کو بند کرنے کا کال سے پہلے پکڑ دھکڑ اور پرتشدد جھڑپوں کے دوران یکم نومبر کو سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے پاناما لیکس کے تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے پر اتفاق کر لیا۔
پاناما

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشننومبر میں ہونے والی ابتدائی سماعتوں میں وزیراعظم کے وکیل سلمان بٹ نے کہا کہ تھا ان کے موکل سے متعلق مجوزہ کمیشن میں تمام دستاویزات فراہم کرائی جا سکتی ہیں۔ اس پر جسٹس آصف نے ریمارکس میں کہا کہ اگر آپ خدانخواستہ ایسا نہیں کر سکے تو مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے آپ کچھ چھپا رہے ہیں۔
پاناما

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنایک جانب تو وزیراعظم کے خاندان کی جانب سے عدالت میں قطری شیخ کا خط سامنے آیا تو دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے سینکڑوں دستاویزات عدالت میں جمع کرائی گئیں جس پر عدالت نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اخبار کے تراشے شواہد نہیں ہوتے۔
پاناما

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنعمران خان نے جو اعلان کر چکے تھے کہ عدالت کے ہر فیصلے کا احترام کریں گے، نے بعد میں کمیشن کی تشکیل کی تجویز کو مسترد کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر ان کے وکیل نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ اُن کے مؤکل تحقیقاتی کمیشن نہیں چاہتے اور اگر یہ کمیشن بنا تو تحریکِ انصاف اُس کا بائیکاٹ کرے گی۔
پاناما

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشننومبر کی آخری سماعت میں ایک نیا پہلو سامنے آیا جب سپریم کورٹ کے ججوں نے اپنے ريمارکس ميں کہا کہ تحريری جواب اور وزيراعظم کی قومی اسمبلی میں تقاریر میں تضاد ہے۔
پاناما

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنتحریکِ انصاف کے رہنما عمران خان کی قیادت میں حکومت پر پاناما لیکس کے بعد دباؤ ڈالنے کے لیے کرپشن کے خلاف تحریک احتساب ریلی پشاور میں نکالی گئی جس میں پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کے علاوہ خواتین کارکنوں نے بھی شرکت کی۔
پاناما

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپانامالیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جماعت اسلامی کے وکیل کے لیے کسی کڑے امتحان سے کم نہیں تھی۔
پاناما

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس دوران تحریکِ انصاف نے 30 ستمبر کو رائیونڈ کی جانب مارچ کیا اور اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔