جنوبی افریقہ: کیپ ٹاؤن کی معروف زینت الاسلام مسجد سے آنے والی اذان کی آواز کے خلاف شکایت

،تصویر کا ذریعہGetty Images
جنوبی افریقہ کے ساحلی شہر کیپ ٹاؤن کی ایک معروف مسجد سے آنے والی اذان کی آواز کے خلاف شکایت کی گئی ہے۔
دی سٹی آف کیپ ٹاؤن کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی کہ انھیں 100 برس پرانی زینت الاسلام مسجد کے بارے میں شکایت موصول ہوئی ہے اور اس کی تحقیقات کرنا ان کا فرض ہے۔
تاہم انھوں نے واضح کیا کہ تحقیقات ماہِ رمضان کے بعد کی جائیں گی اور اس دوران اذان کو بند نہیں کروایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
مسجد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف ’ایک شکایت‘ کی گئی ہے اور وہ حکام سے ماہِ رمضان کے بعد اس بارے میں بات کریں گے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
انیسویں صدی کے آخر میں جب برصغیر سے لوگ وہاں ڈسٹرکٹ 6 میں جا کر آباد ہونا شروع ہوئے تو اسی وقت اس مسجد کو تعمیر کیا گیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس علاقے کو سنہ 1960 کی دہائی میں سفید فام لوگوں کے لیے مختص کر دیا گیا تھا اور دیگر رنگ و نسل کے لوگوں کو بے دخل کر دیا گیا تھا۔
تاہم اس پابندی سے عبادت گاہوں کو الگ رکھا گیا اور اس مسجد کی اراضی میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوا، وہاں سرگرمیاں بڑھیں اور ایک مدرسہ بھی بنایا گیا۔









