آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
برطانوی سکھ شاہی گارڈ منشیات کے ٹیسٹ میں فیل
اطلاعات کے مطابق برطانوی فوج کے کولڈ سٹریم گارڈز کی کلر پریڈ میں شامل ہونے والے پہلے سکھ فوجی کا کوکین کے استعمال کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
22 سالہ چرن پریت سنگھ کا تعلق لیسٹر سے ہے اور ان کے ونزر کی وکٹوریہ بیرکس میں ہونے والے کلاس اے ڈرگ ٹیسٹ میں منشیات کے استعمال کی بہت زیادہ مقدار سامنے آئی ہے۔
برطانوی اخبار سن کے مطابق چرن سنگھ ان تین فوجیوں میں شامل ہیں جن کا منشیات کے استمعال کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
برطانوی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ منشیات کا استعمال کرنے والے فوجیوں کو ہو سکتا ہے کہ فوج سے نکال دیا جائے۔
برطانوی فوج کے شعبہ پرسنل سروسز کے سربراہ بریگیڈئیر کرسٹفور کولز کا کہنا ہے کہ’ وہ تصدیق کر سکتے ہیں کہ اس وقت کولڈ سٹریم گارڈ کے متعدد فوجی مبینہ طور پر منشیات کے استعمال پر زیر تفتیش ہیں۔ اور منشیات کے استعمال میں پکڑے جانے والے فوجیوں کو نوکری سے نکالا جا سکتا ہے۔‘
ابھی تک چرن پریت سنگھ کے علاوہ دیگر فوجیوں کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
اس بارے میں مزید پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
جون میں پہلے سکھ فوجی تھے جو کولڈ سٹریم گارڈز کا کلر پریڈ میں حصہ بننے والے فوجیوں میں شامل ہوئے تھے اور اس وقت انھوں نے کہا کہ پہلی بار پگڑی پہن کر پریڈ میں حصہ لینا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
انھوں نے اس وقت بتایا تھا کہ وہ اس پیش رفت کو تاریخ میں ایک نئی تبدیلی کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور ’امید کرتے ہیں کہ ان جیسے مزید لوگ، صرف سکھ ہی نہیں بلکہ دیگر مذاہب اور مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کی فوج میں شمولیت اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی ہو گی۔‘
ملکۂ برطانیہ کی سرکاری سالگرہ کے موقع پر کیپ سٹار تقریب میں شامل فوجیوں نے بیئر سکن جبکہ چرن پریت سنگھ نے کالی پگڑی پہنی تھی۔
انھوں نے برطانوی فوج میں جنوری 2016 میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ بچپن میں انڈیا سے برطانیہ منتقل ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس جولائی سے اکتوبر تک 220 فوجیوں کا منشیات کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔