چھٹیوں کے بیگ پیک کرنے کے چند کارآمد نسخے

سوٹ کیس بند کرنے کی کوشش

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکبھی ایسا بھی محسوس ہوا ہے کہ اس میں چیزیں نہیں سمائیں گی؟

اگر دنیا بھر کے سفر کرنے والوں میں ایک چیز یکساں ہے تو وہ سامان پیک کرنے کا مشکل مرحلہ ہے۔

کیا آپ کو کبھی دو ہفتے کے لیے اپنے ضروری سامان کو طیارے سے منظور شدہ سفری بیگ میں پیک کرنے کا سابقہ پڑا ہے؟ اگر ہاں تو آپ کو جگہ بچانے کے یہ چند نسخے کارآمد نظر آئيں گے۔

کسے معلوم کہ آپ کو پھر سفر کے لیے سامان پیک کرنے میں مزہ آنے لگے۔

1. اپنے جوتوں کو چھوٹی چھوٹی چیزوں سے بھر لیں

ربر کے بوٹس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناگر آپ جوتوں کی خالی جگہ کو علیحدہ جگہ تصور کرتے ہیں تو آپ کو آسانی ہوگی

جوتوں اور بوٹس میں بہت سی خالی جگہیں ہوتی ہیں۔

ان خالی جگہوں کے استعمال کے لیے آپ اس میں اپنی جرابیں، پینٹ، کچھے، وغیرہ بھر لیں۔

اور جہاں چھوٹی چیزوں کی بات ہے تو آپ کے پیڈ والے برا اور بکینی ذرا بھاری ہو سکتے ہیں لیکن انھیں بھی جوتوں میں بہ آسانی ڈالا جا سکتا ہے۔ انھیں ایک دوسرے کے اوپر ڈال دیں۔

2. لپیٹیں، تہہ نہ لگائیں

سوٹ کیس میں لپیٹے ہوئے کپڑے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناپنے کپڑوں کو تہہ لگا کر رکھنے کے بجائے لپیٹ کر رکھیں

سوٹ کیس میں زیادہ کپڑوں کے سمانے کے لیے انھیں تہہ کرکے رکھنے کے بجائے لپیٹیں۔

آپ لپیٹے ہوئے کپڑوں کو کس کر رکھ سکتے ہیں اور اس کے لیے ربر کے ایک آدھ بینڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ کپڑے آپ کو پھر سے پریس نہیں کرنے پڑیں گے۔

3. ہوا سے خالی بیگ کا استعمال کریں

کپڑوں کے بیچ سے ہوا نکالنا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکم ہوا کا مطلب زیادہ جگہ اور اس کے لیے آپ ویکیوم کمپریشن بيک استعمال کر سکتے ہیں

بازار میں ایسی بہت سی چیزیں ملتی ہیں جس سے آپ اپنے کپڑوں کے درمیان کی ہوا کو خالی کر کے اسے پیک کر سکتے ہیں اور جگہ بچا سکتے ہیں۔

بعض کمپریشن بيک میں پمپ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن بعض میں آپ کپڑے بھر دیں جس سے ہوا از خود نکل جائے گی۔

اگر آپ زیادہ سے زیادہ کپڑے اپنے سوٹ کیس میں پیک کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایک پر حکمت سرمایہ کاری ہے۔

4. جوتوں کو ایک ساتھ رکھیں

جوتوں کی پیکنگ

،تصویر کا ذریعہhedgehog94

،تصویر کا کیپشنجوتوں کے آگے اور پیچھے کے حصے کو ملا کر رکھیں تاکہ جگہ بچ سکے

بھاری سامان کے لیے جگہ بچانے کی غرض سے آپ کو جوتوں کو اس طرح رکھنا چاہیے کہ ایک کا انگوٹھے والا سرا دوسرے کے ایڑی والے سرے کے سامنے ہو۔

5. ایی ریڈر پر خرچ کریں

ایک ایی ریڈر اور کتابوں کا ڈھیر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنایک ایی بک ریڈر لے جا کر آپ سینکڑوں کتاب چھٹیوں پر اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں

چھٹیوں پر جانے والے پڑھنے کے شوقین لوگوں کے لیے یہ انتہائی حکمت کی بات ہے کہ وہ ایی بک ریڈر خرید لیں۔

آپ اس میں اپنی پسند کی تمام ناول اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور وہ بھی بغیر کوئی جگہ لیے۔

6. اپنے بھاری سامان پہن لیں

سوئٹر اور وزنی بوٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنچھوٹی ٹی شرٹ کو پیک کر کے رکھ لیں جبکہ بھاری ملبوسات کو سفر کے دوران پہن کر رکھیں

جو سوٹ کیس میں نہ سما سکے اسے آپ پہن لیں۔

سوئٹر اور جیکٹ جیسی بھاری چیزیں پہن لینے سے آپ کے بیگ کی جگہ بچ جاتی ہے۔

یہ درست ہے کہ آپ کو گرمی لگے گی اور پسینے آئیں گے لیکن جب آپ اپنی منزل پر پہنچیں گے تو آپ کے پاس بدلنے کے لیے بہت سے کپڑے ہوں گے۔

اپنی چپلوں کے لیے جگہ نکالنے کے لیے اپنے بھاری جوتے پہن کر رکھیں۔

7. ٹوٹنے والی چیزوں کو اپنی جرابوں میں رکھیں

سوٹ کیس بند کرنے کی کوشش

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکبھی ایسا بھی محسوس ہوا ہے کہ اس میں چیزیں نہیں سمائیں گی؟

آپ نے چھٹیوں کے لیے جو پرفیوم خریدی ہے کیا وہ بہت قیمتی ہے۔

اسے سفر میں ٹوٹنے سے بچانے کے لیے جرابوں میں رکھیں اور اگر شومیئ قسمت سے وہ ٹوٹ بھی گیا تو آپ ایک نئی خوشبو ڈیوٹی فری شاپ سے خرید سکتے ہیں۔

8. گندے جوتوں کو شاور کیپ میں رکھیں

نیلا شاور کیپ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنشاور کیپ کے بہت سے دوسرے استعمال بھی ہیں

ہوٹلوں میں عام طور پر مفت شاور کیپ ملتے ہیں۔

اگر آپ کے جوتے گندے ہیں تو آپ انھیں شاور کیپ میں رکھ کر پیک کرلیں تاکہ آپ کے دوسرے کپڑے صاف ستھرے رہیں۔

9. وزنی سامان کو نچلے حصے میں رکھیں

بارسلونا کی گلیوں میں ایک خاتون

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناگر وزنی سامان نیچے کی جانب ہیں تو آپ کو اپنے سوٹ کیس کے ساتھ چلنے میں آسانی ہوگی

سامان پیک کرتے وقت ہم عام طور پر یہ بھول جاتے ہیں کہ ہمیں انھیں لے کر چلنا بھی پڑے گا۔

اس لیے وزنی سامان اگر سوٹ کیس میں نیچے پہیوں کی جانب ہوگا تو آپ کو سفر پر نکلنے کے ساتھ ہی ان کو ساتھ لے کر چلنے پھرنے میں بھی آسانی ہوگی۔

10. اپنے ملبوسات کی منصوبہ بندی کر لیں

کپڑے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنصرف انھی سامانوں کو پیک کریں جک کا آپ استعمال کرنے والے ہیں

دل میں یہ خیال آتا رہتا ہے کہ کہیں آپ کو اِس کی بھی ضرورت نہ پڑ جائے اور کہیں اُس کی بھی ضرورت نہ پڑ جائے۔

لیکن آپ اس معاملے میں سختی کا مظاہرہ کریں اور صرف اسی چیز کو پیک کریں جس کے بارے میں آپ یقینی ہوں کہ آپ ان کا استعمال کریں گے۔

11. رسنے، چونے، ٹپکنے سے بچنے کے لیے کلنگ فلم استعمال کریں

ٹوائلیٹری بیگ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسامان کر اس طرح پیک کریں کہ سیال مادے بیگ میں رس کر کپڑوں کو خراب نہ کرین

جب آپ اپنی ٹوائلٹریز جیسے شیمپو، شاور جیل، تیل وغیرہ کی بوتل کو پیک کر رہے ہوں تو پہلے اسکے ڈھکن کھول کر اس پر کلنگ فلم پھیلا لیں اور پھر ان کے ڈھکن کو مضبوطی سے بند کر دیں۔

باورچی خانے میں استعمال ہونے والے سٹیپل سے آپ کے سیال صابن اور سپیڈوز کو اضافی حفاظت ملتی ہے۔

12. تولیے کی جگہ دوپٹہ یا بڑا رومال رکھ لیں

ساحل سمندر پر ایک خاتون دوپٹے کے ساتھ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنہلکا دوپٹہ یا بڑا رومال سب کو پسند آتا ہے

نہانے کے لیے زیادہ تر ہوٹل اور گھر تولیے فراہم کرتے ہیں۔

اس لیے سامان میں ساحل پر تفریح کے لیے اضافی تولیہ رکھ کر سوٹ کیس کو نہ بھریں بلکہ اس کی جگہ ہلکی چادر یا دوپٹہ رکھ لیں۔

دوپٹہ یا بڑا رومال کم جگہ لیتا ہے اور جلدی خشک ہوتا ہے اور ساحل پر موسم بدلنے کی صورت میں اس کا استعمال کئی طرح سے کیا جا سکتا ہے۔

13. اپنے سوٹ کیس کو ذاتی پہچان دیں

نارنجی سوٹ کیس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبھیڑ میں نمایاں ہو اور آپ کو پتہ ہو کہ آپ کا سوٹ کیس کون سا ہے

سفر میں صرف پیکنگ ہی اہمیت کی حامل نہیں ہے۔ ہوائی اڈے پر سامان کی بیلٹ پر سینکڑوں سوٹ کیس کے درمیان اپنے سوٹ کو پہچاننا بھی ایک مرحلہ ہے۔

اس کی تلاش میں پریشان ہونے کے بجائے اس کے ہینڈل کے ساتھ کوئی چمکیلا ربن باندھ دیں یا پھر کوئی چمکیلا سٹیکر لگا دیں یا پھر پورے بیگ پر کوئی چمکیلی ربر کی پٹی لگا دیں تاکہ آپ اسے دور سے ہی بہ آسانی پہچان لیں اور جلدی سے ایئرپورٹ سے نکل جائیں۔

امید کہ آپ کے لیے یہ نسخے کارآمد ثابت ہوں اور آپ ان کی مدد سے اپنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں!