دنیا بھر سے گذشتہ ہفتے کی چند بہترین تصاویر

گذشتہ ہفتے دنیا بھر سے موصول ہونے والی خبروں پر مبنی چند منتخب تصاویر یہاں پیش کی جا رہی ہیں۔

برف پر فٹبال

،تصویر کا ذریعہMarius Vagens Villanger / Handout/ EPA

،تصویر کا کیپشنناروے کے علاقے سوالبارڈ میں فوجیوں کو برف کے ایک بڑے تودے پر گرین لینڈ کے گرد قطب شمالی کے ماحول میں فٹبال کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مارچ فار آور لائف ریلی

،تصویر کا ذریعہLindsey Wasson / Getty Images

،تصویر کا کیپشنامریکہ اور اس کے باہر ہزاروں افراد نے اسلحے پر پابندی کے سخت قانون کے لیے مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرے فلوریڈا کے ایک سکول میں 17 افراد کی ہلاکت کے بعد ہوئے ہیں۔
گارڈ آف آنر

،تصویر کا ذریعہChristian Hartmann / Reuters

،تصویر کا کیپشندو فرانسیسی ریپبلکن گارڈز کرنل آرنو بیلٹریم کے تابوت کے سامنے کھڑے ہیں۔ کرنل بیلٹریم نے ایک یرغمال کے بدلے اپنی جان پیش کی تھی۔ فرانس کے صدر نے کہا کہ '44 سالہ افسر فرانسیسی مزاحمت کی روح کی علامت ہیں۔'
مقابلۂ رقص

،تصویر کا ذریعہJane Barlow / PA

،تصویر کا کیپشنگلاسگو میں منعقدہ 48 ویں ورلڈ آئرش ڈانسنگ چیمپیئن شپ میں ایک ڈانسر کو رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان

،تصویر کا ذریعہKCNA / EPA

،تصویر کا کیپشنکئی دنوں کی قیاس آرائیوں کے بعد یہ تصدیق کر دی گئی کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے بیجنگ کا دورہ کیا۔ انھوں نے یہ سفر ٹرین سے کیا اور یہ ان کا سنہ 2011 کے بعد کسی بھی ملک کا پہلا دورہ ہے۔
جلوس میں تائبین نے شرکت کی

،تصویر کا ذریعہVincent West / Reuters

،تصویر کا کیپشنایسٹر کے موقعے پر مقدس ہفتے کے دوران سپین بھر میں خوشیاں منائی گئیں۔ بلباؤ شہر میں 'پروسیشن ڈیل نزارینو' میں تائب افراد نے شرکت کی۔ اس میں تائب نصرانی 15 صدیوں سے رائج لباس پہنتے ہیں جس میں گناہگاروں کی شناخت کے بغیر انھیں توبہ کرنے کا ملتا ہے۔
مادام تساد میں نئی شاہی بالکونی کا منظر

،تصویر کا ذریعہHannah McKay / Reuters

،تصویر کا کیپشنمادام تساد نے لندن میں نئی شاہی بالکونی کا منظر پیش کیا ہے جس میں برطانیہ کے شاہی خاندان کو دکھایا گيا ہے۔ اس میں ملکہ الزبتھ کے بائیں جانب شہزادہ چارلز اور ان کی اہلیہ کیمیلا کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ڈیوک آف کیمبرج پرنس ولیم اور ڈچز آف کیمبرج کیتھرن کو دائیں جانب دیکھا جا سکتا ہے۔
صابن بنانے والے ملازم

،تصویر کا ذریعہSedat Suna / EPA

،تصویر کا کیپشنترکی کے شہر نزیب کے ایک کارخانے میں میں ملازم صابن اٹھائے ہوئے۔ اس میں کیمیائی مادوں کو ملانے کے علاوہ تمام کام ہاتھ سے ہوتے ہیں اور صابن پورے ملک میں بھیجا جاتا ہے۔
سرکاری بس میں ایک بچے کو دیکھا جا سکتا ہے

،تصویر کا ذریعہYoussef Badawi / EPA

،تصویر کا کیپشنشامی حکومت اور باغیوں کے درمیان انخلا کے معاہدے کے بعد ہزاروں شامی شہریوں کو مشرقی غوطہ سے بسوں کے ذریعے نکالا گیا ہے جبکہ ایک ماہ سے جاری تصادم میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سرکاری بس کے اندر سے ایک بچہ باہر جھانک رہا ہے۔

۔