آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ٹرمپ انتظامیہ کو ایک اور جھٹکا، صدر کے اہم اقتصادی مشیر گیری کون مستعفی
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ ترین اقتصادی مشیر گیری کون نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
یہ امریکی صدر کی ٹیم کے ہائی پروفائل استعفوں میں تازہ ترین استعفیٰ ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گیری کون نے کہا کہ ’اپنے ملک کی خدمت کرنا ایک اعزاز تھا۔‘
اسی بارے میں
قیاس آرائی کی جاری رہی ہے کہ چونکہ گیری آزاد تجارت کے حامی ہیں اس لیے وہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ایلمونیم اور سٹیل کی در آمدات پر ٹیکس عائد کیے جانے کے منصوبے پر ناراض تھے۔
کون امریکی بینک گولڈ مین سکس بینک کے سابق صدر بھی رہے انھوں نے نے گذشتہ برس ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیکس کی مد میں کی گئی اصلاحات میں مدد بھی کی۔
تاہم خیال ہے کہ یہ دونوں زیادہ قریب نہیں تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اگست سنہ 2017 میں گیری کون نے ورجینیا میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت کی ریلی پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ردعمل کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ ’انتظامیہ کو بہتر کر سکتی ہے اور اسے کرنا ہوگا۔‘
گیری کون نے اپنے بیان میں کہا ’اپنے ملک کے لیے کام کرنا ایک اعزاز تھا اور امریکی عوام کے لیے اقتصادی نشوونما کے لیے سود مند قانون سازی کرنا خاص طور پر تاریخ صاز ٹیکس اصلاحات۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ’میں صدر کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے مجھے یہ موقع دیا اور میں انہیں اور ان کی انتظامیہ کو کامیاب مستقبل کی دعا دیتا ہوں۔‘