آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
جرمنی: میونخ میں چاقو بردار کے حملے میں متعدد افراد زخمی
جرمنی کے شہر میونخ میں پولیس حکام کے مطابق ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا ہے۔
پولیس جائے وقوعہ سے فرار ہونے والے حملہ آور کی تلاش کر رہی ہے۔
پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس حملے کا مقصد معلوم نہیں ہے۔
علاقے کے مکینوں کو کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اندر رہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی متاثرہ شخص کو زندگی کو خطرناک چوٹیں نہیں آئیں۔ متاثرین نے بتایا ہے کہ مشتبہ حملہ آور چالیس کے پیٹھے میں تھا اور وہ سیاہ موٹر سائیکل پر جائے وقوعہ سے فرار ہوا۔
مزید تفصیلات موصول ہو رہی ہیں۔