آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
سپین کاتالونیہ کی خود مختاری کا عمل معطل کر دے گا
کاتالونیہ کے رہنماؤں کی جانب سے آزادی کا اعلان کرنے کی دھمکی کے بعد سپین کی حکومت سنیچر سے کاتالونیہ کو خود مختاری دینے کا عمل معطل کرنا شروع کرے گی۔
سپین کی حکومت کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 155 کو بحال کرنے کے لیے کابینہ کا اجلاس ہو گا تاکہ اس کے ذریعے کاتالونیہ کا نظامِ حکومت سنبھالا جا سکے۔
سپین کی حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل 155 کو بحال کرنے کے لیے کابینہ کا اجلاس منعقد کرے گی جس کے ساتھ کاتالونیہ کی حکومت کی قانونی حیثیت بحال ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے
سپین کی حکومت نے کاتالونیہ کی مقامی حکومت کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے جان بوجھ کر اور ترتیب کے ساتھ اقتصادی ڈھانچے اور ملک کی ہم آہنگی کو سنجیدہ نقصان پہنچایا ہے۔
'اس بات میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ سپین کی حکومت آئینی حکم نامے کو بحال کرنے کے لیے جو کچھ بھی کر سکی کرےگی۔'
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
خیال رہے کہ کاتالونیہ سپین کا شمال مشرقی علاقہ ہے اور اس کی زبان اور ثقافت باقی ملک سے مختلف ہے۔ اس کی آبادی 75 لاکھ ہے۔ یہ باقی سپین کے مقابلے میں نسبتاً مالدار علاقہ ہے اور اسے کافی حد تک خود مختاری حاصل ہے تاہم سپین کے آئین کے مطابق یہ علیحدہ ملک نہیں ہے۔
سپین کے وزیراعظم ماریانو رخوئے نے کاتالونیہ کے رہنما کارلس پوئیمونٹ کو آزادی کے سوال پر ایک واضح جواب دینے کے لیے مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے کا وقت دیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ اس پر 'سنجیدگی سے عمل کریں۔'
انھوں نے بدھ کو پارلیمان میں کہا 'اس سوال کا جواب دینا مشکل نہیں ہے کہ کیا کاتالونیہ نے آزادی کا اعلان کیا ہے؟ کیونکہ اگر یہ ہے تو، حکومت اس پر کام کرنے کی پابند ہے اور اگر یہ نہیں ہے تو ہم یہاں بات کر سکتے ہیں۔'