آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کیلیفورنیا میں آتشزدگی: 10 ہلاک، ہزاروں کی نقل مکانی
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے وائن ریجن کے بعض حصوں میں تیزی سے پھیلتی ہوئی آگ کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے سات افراد سنوما کاؤنٹی میں ہلاک ہوئے جبکہ تقریباً 1500 عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں اور بڑے پیمانے پر لوگوں نے نقل مکانی کی ہے۔
جنگل میں لگنے والی اس شدید آگ کے نتیجے میں ناپا، سنوما اور یوبا کاؤنٹیز سے تقریباً 20 ہزار افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
کیلیفورنیا کے گورنر نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
حکام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق: ’یہ آگ کئی عمارتوں کو تباہ کر چکی ہے اور اس سے مزید مکانات کو خطرہ ہے، جس کے باعث لوگوں کی نقل مکانی ضروری ہے‘۔
سنوما کاؤنٹی کے علاوہ ناپا میں دو اور مینڈوسینو میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ دیگر لاپتہ ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اتوار کی رات کو لگنے والی اس آگ کی وجہ کیا تھی۔
ناپا کاؤنٹی کے فائر چیف نے خبردار کیا ہے کہ آگ بجھانے اور امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث دیگر علاقوں سے بھی مدد کی ضرورت ہے۔
اطلاعات کے مطابق وائن بنانے والے درجنوں کارکنوں کو رات میں ہی محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا تھا۔