آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
دبئی کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، رہائشی محفوظ
متحدہ عرب امارات میں دبئی میں ایک رہائشی بلند عمارت میں آگ لگ گئی ہے جو تیزی سے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ڈالی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ پھیل رہی ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ جس عمارت میں آگ لگی ہے وہ ٹارچ ٹاور ہے جس کا شمار دنیا کی بلند ترین رہائشی عمارتوں میں ہوتا ہے۔
دو سالوں میں دوسری بار ہے کہ اس عمارت میں آگ لگی ہو۔
حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی عمارت میں سے لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔ آگ بجھانے کا عملہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔
ٹارچ ٹاور 1148 فٹ بلند ہے۔
ٹارچ ٹاور کا افتتاح 2011 میں ہوا تھا اور یہ 79 منزلہ عمارت ہے۔ افتتاح کے وقت یہ دنیا کی بلند ترین رہائشی عمارت تھی لیکن اب یہ ساتویں نمبر پر ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
سکائی سکریپر سینٹر کے مطابق یہ عمارت دنیا کی بلند ترین عمارتوں کی فہرست میں 32 ویں نمبر پر ہے۔ اس میں 676 فلیٹس ہیں۔
دو بیڈ روم اپارٹمنٹ کی قیمت پانچ لاکھ ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ اس عمارت میں آٹھ منزلہ پارکنگ ہے اور سوئمنگ پول ہے۔