آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
فرانس: مارسیے میں چاقو سے مسلح شخص کے حملے میں دو ہلاک
فرانس کے شہر مارسیے میں سینٹ چارلز ٹرین سٹیشن پر ایک حملہ آور نے چاقو سے وار کر کے دو افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔
سکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ ذرائع ابلاغ ک مطابق اس حملے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔
مقامی پولیس چیف اولیویئر ڈی مزیرس نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتاتا: 'دو افراد کی چاقو کے وار کی ہلاکت ہوئی ہے۔'
فرانس کے وزیرداخلہ جیرارڈ کولومب کا کہنا ہے کہ وہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ رہے ہیں۔
فرانس کی قومی پولیس نے ٹویٹ کیا ہے کہ سٹیشن پر صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے اور ’حملہ آور‘ کو گولی مار دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ٹرین کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل عوام سے اس علاقے سے دور رہنے کا کہا گیا تھا۔
ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فرانسیسی اخبار لی مون کو بتایا کہ حملہ آور نے ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگایا تھا۔
فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک ہونے والی دونوں خواتین ہیں، ایک کا گلا کاٹا گیا اور دوسری کو چاقو کے وار سے ہلاک کیا گیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
بی ایف ایم ٹی وی کے مطابق حملہ آور کو فرانسیسی فوجیوں نے ہلاک کیا جو سٹیشن پر تعینات تھے۔ خیال رہے کہ فرانس میں تاحال ہنگامی حالات نافذ ہیں اور کئی اہم مقامات پر فوج تعینات رہتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق حملہ آور کی عمر بیس سال سے زائد تھی اور وہ بظاہر اس کا حلیہ شمالی افریقیوں جیسا تھا۔