آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ڈچز کی ٹاپ لیس تصویریں شائع کرنے پر جرمانہ
فرانس کی ایک عدالت نے اس میگزین کے خلاف فیصلہ دیا ہے جس نے ڈچز آف کیمبرج کیٹ میڈلٹن کی ٹاپ لیس تصاویر چھاپ دی تھیں۔
شہزادہ ولیئم اور ان کی اہلیہ کو ہرجانے کےطور پر پچاس پچاس ہزار یورو ادا کیے جائیں گے جبکہ میگزین پر بھی ایک لاکھ یوروز کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
فرانسیسی جریدے 'کلوزر' نے شاہی جوڑے کی تصویر اس وقت اتاریں جو وہ فرانس میں چھٹیاں منا رہے تھے۔
ہرجانہ 1.5 ملین پاؤنڈ کی اُس رقم سے کم ہے جس کا مطالبہ شہزادے وِلیم اور ان کی بیوی کیتھرین کے وکلا نے کیا تھا۔
جریدے 'کلوزر' نے سنہ دوہزار بارہ میں ایک چبوترے پر کیتھرین کے غسلِ آفتابی لیتے ہوئے تصاویر کو اندونی صفحات پر شائع کیا تھا۔
ٹربیونل ڈا گرانڈ انسٹانس ڈا نانٹیئر میں مقدمے کی سماعت کے دوران جج فلورانس لیساژینہ نے ایک مقامی اخبار 'لا پرووُنس' کو بھی کیتھرین کی پیراکی کے لباس میں تصاویر شائع کرنے پر 3000 یورو ہرجانے کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیا۔
یہ فیصلہ کلوزر کے سابق ایڈیٹر اور فوٹوگرافروں سمیت چھ افراد کے خلاف مئی میں شروع ہونے والی سماعت کے بعد دیا گیا ہے۔
تمام چھ مدعاعلیہان کو ان تصاویر کی اشاعت کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
مئی میں سماعت کے موقع پر شہزادے وِلیم کا بیان پڑھ کر سنایا گیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ان کی والدہ (شہزادی ڈیانا) کے پاپارازیوں (موقع پرست فوٹوگرافر) کے ہاتھوں پریشانی کے تناظر میں کسی کی نجی زندگی میں مداخلت انتہائی اذیت ناک ہے۔