آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
بیلجیئم: ایئر شو میں پائلٹ ہیلی کاپٹر سے گر گیا
مشرقی بیلجیئم میں فوجی حکام ایک ایسے پائلٹ کی تلاش کر رہے ہیں جو کہ ایک ایئر شو کے دوران ہیلی کاپٹر سے گر گیا ہے۔
اگستہ اے۔109 ہیلی کاپٹر سے تین فوجیوں نے پیرا شوٹ کے ساتھ چھلانگ لگائی مگر پائلپ اور ان کے شریک پائلٹ کے پاس پیراشوٹ نہیں تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ شریک پائلٹ نے تین فوجیوں کی چھلانگ لگانے میں مدد کی جس کے بعد اس نے دیکھا کہ پائلٹ کی سیٹ خالی ہے۔ اس نے فوراً ہیلی کاپٹر کا کنٹرول سنبھالا اور ہیلی کاپٹر کو محفوظ طریقے سے اتار لیا۔
یہ ایئر شو آمے کے مقام پر شہر لیج کے قریب منعقد ہوا تھا۔ گرنے والا پائلٹ کئی سو میٹر کی بلندی سے گرا ہے۔
پائلٹ کے گرنے کی وجہ اب تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔