آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
جرمنی: امریکی صدر ٹرمپ کی شکل والی منشیات کی گولیاں ضبط کر لی گئیں
جرمنی کے شہر اوسنابروک میں پولیس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل سے مشباہت رکھنے والی، نارنجی رنگ کی 5000 تفریحی استعمال کی منشیات ایکس ٹی سی ضبط کر لی ہے۔
پولیس نے یہ کارروائی ہفتے کو کی اور اس سلسلے میں آسٹریا سے تعلق رکھنے والے باپ اور بیٹے کو حراست میں لے لیا ہے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ منشیات کی ان گولیوں کو انٹرنیٹ پر بیچنے کا منصوبہ تھا اور اس کے لیے ایک مخصوص نعرہ 'ٹرمپ پارٹیوں کو ایک بار پھر عظیم بنائیں گے' بھی تیار کیا گیا تھا۔
پولیس نے کہا کہ مشکوک گاڑی پر چھاپے کے دوران انھیں نشہ آور گولیوں سمیت بڑے پیمانے پر نقد رقم بھی ملی۔ ضبط کی جانے والے منشیات کی قیمت تقریباً 47000 ڈالر ہے۔
ان گولیوں میں ایک جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل ہے جبکہ اس کی دوسری جانب ان کا خاندانی نام درج ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
مقامی میڈیا کے مطابق منشیات کی یہ گولیاں لے جانے والا 51 سالہ شحض اپنے 17 سالہ بیٹے کے ساتھ ہالینڈ سے جرمنی آرہا تھا۔
ایکس ٹی سی نامی گولیاں زیادہ مقدار میں کھانے سے انسان مر بھی سکتا ہے لیکن اس کے عمومی اثرات میں متلی کی کیفیت ہونا، بے چینی اور پریشانی جیسے اثرات ہوتے ہیں۔