آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
مصر میں مسافر ٹرینوں کے ٹکرانے سے درجنوں افراد ہلاک
مصر میں طبی حکام کے حکام ملک کے شمالی حصے میں دو مسافر ٹرینوں کے تصادم میں کم سے کم 41 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
یہ حادثہ مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ میں پیش آیا۔
حکام کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرین قاہرہ جبکہ دوسری پورٹ سعید کی جانب سے آ رہی تھی۔
ہنگامی سروس کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ حادثہ کیسے ہوا؟
مصر میں اس طرح کے مہلک ٹرین حادثات بہت کم ہی ہوتے ہیں۔
مصر کے سرکاری ٹیلی ویژن پر دکھانے والے مناظر میں ہنگامی سروس کی ٹیمیں حادثے میں پھنسے ہوئے افراد کو ایمبولینسز میں منقتل کر رہی ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
مصر کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حادثے میں 120 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مصر کی وزارت صحت کے مطابق علاقے کے تمام ہسپتالوں میں ہنگامی صورتِ حال نافذ کر دی گئی ہے۔
مصر کی ٹریفک وزیر نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک ٹرین خراب ہو کر ٹریک پر کھڑی تھی جب دوسری ٹرین اس سے ٹکرا گئی۔
قاہرہ میں سنہ 2013 میں ایک ٹرین کے ایک منی بس اور دیگر گاڑیوں سے ٹکرانے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
مصر میں ریل کا سب سے جان لیوا حادثہ سنہ 2002 میں ہوا تھا جب دارالحکومت قاہرہ کے قریب ایک ٹرین میں آگ لگنے سے 370 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔